किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں تحفظ اوقاف کے سلسلے میں معاونین مسلم پرسنل لاء بورڈ کور کمیٹی کی اہم نشست، 11 نکاتی احتجاجی پروگرام پر تفصیلی گفتگو

ناندیڑ:20؍اپریل ( راست) الحمدللہ، آج بروز اتوار 20 اپریل 2025 کو ناندیڑ میں تحفظ اوقاف کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی ( معاونین مُسلم پرسنل لاء بورڈ کور کمیٹی ناندیڑ ) کے ممبران کی ایک اہم نشست ناندیڑ ضلع کے تمام تعلقہ جات کے فعال افراد کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں ناندیڑ شہر و ناندیڑ ضلع کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بتائے ہوئے 11 نکاتی پروگرام پر چرچا ہوئی ۔ یاد رہے کہ یہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر محترم جناب رفیع الدین اشرفی صاحب کی موجودگی و نگرانی میں 15 اپریل 2025 ء کو انوارالمساجد میں منعقدہ تمام دینی ملّی، سیاسی، سماجی جماعتوں اور شہر کے دانشوران کے موجودگی میں ہوئی۔ آج کی اس اہم نشست کی شروعات محترم حافظ عبدالحفیظ صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کی۔ محترم جناب یونس پٹیل صاحب (کنوینئرمعاونین مُسلم پرسنل لاء بورڈ کور کمیٹی ناندیڑ) نے وقف امنڈیمنٹ ایک 2025 کے مضر اثرات پر گفتگو کی۔ آخر میں جناب ناصر خطیب صاحب کی اختتامی گفتگو بورڈ کے 11 نکاتی احتجاجی پروگرام پر ہوئی جس میں تعلقہ جات کو ضلعی سطح پر جوڑ کر احتجاج کو منظم کرنے پر روشنی ڈالی۔ مفتی احمد خان صاحب کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا ۔ان شاء اللہ یہ احتجاج معاونین مُسلم پرسنل لاء بورڈ کور کمیٹی ناندیڑ کے زیرِ انتظام پورے شہر و ضلع میں منظم انداز میں چلائے گی۔ معاونین مُسلم پرسنل لاء بورڈ کور کمیٹی ناندیڑ تمام جماعتوں، برادریوں، گروپس اور شہر و ضلع کے دانشوران، محترم علماء کرام اور فعال افراد سے بھی درخواست کرتی ہے جو اب تک اس تحریک سے کسی وجہ سے وابستہ نہیں ہو پائے وہ اس تحریک میں ہمارے شامل حال ہوکر احتجاج درج کرائیں، جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے