कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹریفک قوانین کی عمل آوری کے سلسلے میں آٹو رکشہ یونین کے عہدیداروں، ڈرائیوروں کو پولیس انتظامیہ کی ہدایات اور باشعور شہریوں کے لیے اہم اطلاع

ناندیڑ:20؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے آٹو رکشہ یونین کے عہدیداروں اور آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ و کارنر میٹنگ منعقد کرنے کے سلسلے میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے احکامات جاری کیے تھے۔ اسی کے تحت آج 20 اپریل 2025 ء کو صبح 10 بجے شہر ٹریفک برانچ اتوارہ آفس میں راج کمار ہنگولے (شہر ٹریفک برانچ، اتوارہ) نے ناندیڑ کے آٹو رکشہ یونین کے عہدیداروں اور آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ کی۔اس میٹنگ کے دوران آٹو رکشہ یونین کے نمائندوں اور ڈرائیوروں کو مختلف بینرز و ہدایت بورڈز کے ذریعے رہنمائی دی گئی اور گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی درج ذیل ہدایات دی گئیں۔
٭ آٹو ڈرائیوروں کے لیے سفید یونیفارم پہننا لازمی ہے۔
٭ آٹو صرف مخصوص اسٹینڈ پر ہی کھڑا کیا جائے، کہیں اور نہ روکا جائے۔
٭ اگلی سیٹ پر سواری نہ بٹھائی جائے۔
٭ ڈرائیونگ کے دوران ضروری دستاویزات ہمراہ رکھنا ضروری ہے۔
اس میٹنگ میں احمد بابا باغ والے (ریاستی صدر ٹائیگر آٹو یونین)، محمد طیب (ریاستی نائب صدر، مہاراشٹر)، شیخ احمد (ضلع صدر، ناندیڑ) سمیت دیگر عہدیداران اور آٹو ڈرائیور موجود تھے۔اسی روز چندا سنگھ کارنر، اولے کارنر، اور دیگلور ناکہ پر کارنر میٹنگ کے ذریعے مذکورہ ہدایات سے متعلق معلومات دی گئیں۔ٹریفک قوانین کے تعلق سے بیداری کے ساتھ ساتھ عمل آوری کے لیے روزانہ مختلف مقامات پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں پر موجود غیر قانونی تجاوزات کو بھی ہٹانے کی مہم جاری ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔اگلے مرحلے میں قدیم گونڈا ٹاور ایریا، دیگلور ناکہ اور برقی چوک میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے ہٹانے کی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح ہفتہ وار بازار کو منتقل کرنے کے حوالے سے مراسلت کی گئی ہے اور اعلیٰ افسران سے بات چیت بھی ہو چکی ہے۔ بازار کے لیے متبادل میدان کی جانچ کی گئی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے چار اہم چوراہوں پر’’فری لیفٹ‘‘ کے تحت کام مکمل کیا گیا ہے۔ محکمہ عوامی تعمیرات سے رابطہ کر کے ٹریفک سگنلز، زیبرا کراسنگ نشانات، اسٹاپ لائن وغیرہ پر بھی جلد کام شروع ہونے والا ہے۔اسی طرح ٹوئنگ گاڑیوں کے تعلق سے بھی کارپوریشن سے خط و کتابت ہو چکی ہے، اور جلد اس پر بھی فیصلہ متوقع ہے۔شہر کے کچھ باشعور شہریوں اور انتظامیہ کے تجربہ کار افراد پر مشتمل ایک ’’ٹریفک کوآرڈینیشن گروپ‘‘تشکیل دیا جائے گا، جو ٹریفک سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرے گا اور پولیس و عوام کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کا کام کرے گا۔مجموعی طور پر ناندیڑ شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے مختلف سطحوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں شہر کے تمام باشعور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے