किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرتور میں شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں کامیاب مشاعرہ

پر تور :18؍اپریل(نامہ نگار) بتاریخ 17اپریل 2025 شفیع احمدشفیع پربھنی کے اعزاز میں کامیاب مشاعرہ منجاب مجلسِ محبان اُردو ادب پرتور عمل میں آیا ، جس کی مسندِ صدارت پر ڈاکٹر یُوسُف صابر اورنگ آباد مدیر سہ ماہی عکسِ ادب جلوہ افروز تھےاور بطورِ مہمانانِ خصوصی احمد خان ایم۔ اے اورنگ آباد و پٹھان شریف خان پرتور شرکت کی ، جن شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا اُن میں ڈاکٹر یوسف صابر اورنگ آباد ، شفیع احمد شفیع پربھنی، طہ صدیقی، کلیم کسک، امیر خان نادار، سید کریم اللہ حسینی نیر، مقامی شعراء کی حیثیت سے شاکر خان شاکر پرتوری، رئیس عاجز پر توری ،ماجد خان ماجد پرتوری اور ارشد پرتوری نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی سامعین نے بھی شعراء کے کلام کو خوب پسند کیا ۔ارشاد ضیاء نے محفل مشاعرے کی نظامت کے فرائض کو بحسن خو بی انجام دیئے۔ مشاعرہ کڈس ورلڈ انگلش اسکول کے خوبصورت وسیع و عریض میدان میں منعقدکیا گیا ۔ مجلس محبان اردو ادب پرتور کے صدر رئیس عاجز پر توری،سیکرٹری شاکر خان شاکر پرتوری نے شہریان پرتور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صاحب اعزاز کو ایوارڈ سے نوازا اور مہمانان کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اورنگ آباد سے تشریف لائے احمد خان ایم اے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ایڈوکیٹ شیخ عا سیم نے مشاعرے کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،رات دیر گئے طارق صدیقی کے اظہار تشکر پر کامیاب مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے