किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کڈس ماسٹر مائنڈ ابیکس بیڑ کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں مائزہ ایمن عبدالمجیب کو انعام سوم

پربھنی:18؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) طحہ ابیکس اکادمی اقبال نگر پر بھنی اور مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی جماعت ششم کی ہو نہار طالبہ مائزہ ایمن عبدالمجیب نے کڈس ماسٹر مائنڈ ابیکس بیڑ کی جانب سے مورخہ 30 اپریل کو منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں طحہ ابیکس اکا د می اقبال نگر پر بھنی کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے انعام سوم حاصل کیا ریاستی سطح کے اس امتحان میں جملہ 600 طلبہ نے شرکت کی مائزہ ایمن نے اپنی جستجو ،لگن ،اور محنت سے طحہ اکادمی کی ہیڈ ناظمہ میڈم کی نگرانی میں صرف 15 روزہ قلیل عرصے میں اس امتحان کی تیاری کرتے ہوئے ریاستی سطح کا سوم انعام حاصل کیا اس ضمن میں چائس ہوٹل زم زم کالونی بیڑ میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر مائزہ ایمن عبدالمجیب کو کڈس ماسٹر مائنڈ ابیکس کے روح رواں مومن سلمان سر مہمان خصوصی شیڈ کے ( سرپنچ) مومن بلال زبیر سر ، محمد شفیع دیشمکھ سرکے ہاتھوں انعام سوم نقد 3 ہزار روپے مومنٹو اور سرٹفکیٹ سے نوازا گیا مائزہ ایمن کی اس کامیابی پر طحہ اکیڈمی اقبال نگر پر بھنی کی روح رواں ناظمہ میڈم مؤید المسلمین پرائمری ا سکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط ، مؤیدالمسلمین المسلمین پرائمری اسکول کے معلم محمد سرور شریف ، معلمہ ہاجرہ انجم ، والدین ، اہل خانہ ، رشتہ دار عزیز و اقا رب نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے