किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 17؍اپریل کو حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ منورہ تربیتی کیمپ

ناندیڑ:15؍اپریل ( پریس ریلیز) خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 17؍ اپریل 2025ءبروز جمعرات بوقت صبح دس بجے تا نمازِ عصر تک پاکیزہ فنکشن ہال،حیدرآباد روڈ، نزد اولڈ بریج، ناندیڑمیں عازمین کے لیے حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ منورہ تربیتی کیمپ جناب الطاف احمد ثانی صاحب( مدیر اعلیٰ روزنامہ عالمی تحریک، ناندیڑ)کی سرپرستی میں رکھا گیا ہے۔ جس میں خصوصی خطاب حضرت مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی (وائی بازار، ناندیڑ) کریں گے ، جبکہ بحیثیت ٹرینرز جناب الحاج مرزا عسکراللہ بیگ، اردھاپور اور مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹرینر الحاج محمد مخدوم پاشاہ صاحب عازمین کی تربیت فرمائیں گے۔ تمام عازمین سے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹرینر الحاج محمد مخدوم پاشاہ صاحب نے گزارش کی ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں شرکت فرماکر حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ سے متعلق تربیت حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9823743584، 9665827635 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے