कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نورانی مسجد رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے تربیتی پروگرامس کا انعقاد

پربھنی:9؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 8 اپریل 2025 بروز منگل بمقام نورانی مسجد رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے تربیتی پروگرامس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ایک خصوصی نشست صبح 11 بجے رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے لیے منعقد ہوئی جس میں پونہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی حضرت مولانا ثاقب نے تربیتی بات کی اور میدان عمل میں کام کرنے کے طریقہ کار سے رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو واقف کروایا۔ اسی طرح ایک عمومی نشست بعد نماز عشا ء نورانی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں جنید خان نے اپنی تمہیدی گفتگو میں رحمن فاؤنڈیشن کے کام اور مولانا ثاقب ، پونہ کی پربھنی آمد کے مقصد سے سامعین کو واقف کروایا اور مولانا ثاقب نے سامعین سے اپنی مخاطبت میں حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی نگرانی و سرپرستی میں چلنے والے رحمن فاؤنڈیشن سے واقف کرواتے ہوئے سامعین کو بتا یا کہ رحمن فاؤنڈیشن کیا ہے ؟ کیوں قائم کیا گیا ؟ رحمن فاؤنڈیشن کے ذریعہ کون کون سے کا م کیے جا سکتے ہیں اسی طرح میدان عمل میں کیے گے کاموں سے واقف کرواتے ہوئے کس طرح کام کیا جائے اس پر بھی بہترین انداز میں بات کی۔ آخر میں محمد سرور شریف نے رحمن فاؤنڈیشن کے ذریعہ انجام دیے گے کاموں سے واقف کرواتے ہوئے رحمن فاؤنڈیشن کی بے لوث خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی سرہانہ کرتے ہوئے مزید افراد کو رحمن فاؤنڈیشن سے جوڑنے ،تعاون کرنے اور مل جل کر حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی فکروں اور منشا کے عین مطابق بہترین و منظم انداز میں ساری انسانیت کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی اور سامعین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا مو لانا ثاقب کی پر اثر دعا پر اس تربیتی پروگام کا اختتام عمل میں آیا ، ان تربیتی نشستوں کو کامیاب بنانے میں سید مقصود ، جنید خان ، عبدالرشید باغبان ،انجینئر نورالامین ، زبیر جنسیوا ، عبدالقدیر بھائی نے خدمات انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے