किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جے ایم ایف سی امتحان میں شمائلہ صدف کی شاندار کامیابی پرمسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کی جانب سے تہنیت

ناندیڑ: 6؍اپریل (نامہ نگار) چند روز قبل سول ججز (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی امتحان 2022ء کی عارضی انتخابی فہرست کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کل 114 کامیاب امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس با وقار عدالتی امتحان میں 5 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اہل خانہ و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ ان کامیاب امیدواروں میں شیخ تنویر رحمٰن نے پانچواں، شمائلہ صدف سہیل احمد (ناندیڑ) 19واں، ملانی اشفاق شاہجہاں نے 23 واں، شیخ احمد شیخ نصیراحمد نے 73 واں رینک حاصل کیا ہے۔ناندیڑ کی ساکن شمائلہ صدف نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر محنت، لگن، یکسوئی اور مستقل مزاجی کے ساتھ کوشش کی جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ اُنہوں نے محدود وسائل کے باوجود اپنی محنت کو جاری رکھا اور اس باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ شمائلہ صدف نہ صرف ناندیڑ بلکہ پوری مسلم طالبات کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہیں۔ اُن کی کامیابی خواتین کو خاص طور پر یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ بھی حوصلہ، عزم اور مسلسل محنت کے ذریعہ اعلیٰ مقامات حاصل کر سکتی ہیں۔شمائلہ صدف کی اس کامیابی پر مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے ذمہ داران نے اُن سے ملاقات کی، اُنہیں تہنیت پیش کی اور اُن کی جدوجہد و کاوشوں کو سراہا۔ فورم کے اراکین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ناندیڑ جیسے شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے عدلیہ جیسے اہم اور باوقار میدان میں جگہ بنا کر نئی نسل کو ایک مثبت سمت عطا کی ہے۔اس موقع پر مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، نائب صدر محمد شاہد، سیکریٹری سید ساجد، لیڈیز ری پریزنٹیٹیو ایڈوکیٹ لُبنیٰ فرحین، ایڈوکیٹ نغمہ زم زم، سینئر ایڈوکیٹ محمد منیر الدین ، ایڈوکیٹ سجاد قادری، ایڈوکیٹ مشیر خان ویگر وکلاء موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایم پی ایس سی کے ذریعہ مذکورہ جائیداد کا اشتہار سال 2022ء میں شائع ہوا تھا، جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کا فارم بھرا تھا۔ یہ امتحان 3؍ مراحل پر مشتمل تھا۔ پہلا مرحلہ پریلیم امتحان کا تھا جس میں 12 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی۔ ان میں سے 1150 امیدوار مین امتحان کے لئے کوالیفائی ہوئے، جن میں سے 1350 طلباء کا انتخاب انٹرویو کے لئے کیا گیا۔ بعد ازیں 29 مارچ 2025ء کے بیچ منعقدہ انٹرویو میں سے 411 امیدواروں کا انتخاب بطور جونیئر مجسٹریٹ کیا گیا ہے۔ حتمی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان تمام کامیاب امیدواروں کو ٹریننگ دینے کے بعد بطور جج (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرر کیا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے