कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی جانب سے رمضان المبارک میں 1500 راشن کٹس کی تقسیم

ناندیڑ:6؍مارچ ( پریس ریلیز)
🔸 جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ نے حسبِ روایت اس سال بھی رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شہر کے مختلف پسماندہ خاندانوں میں 1500 راشن کٹس تقسیم کی گئیں، تاکہ مستحقین رمضان کے مقدس مہینے میں سحر و افطار کا انتظام بہتر طریقے سے کر سکیں۔
🔹اس کارِ خیر میں راشن کٹ کمیٹی کے ارکان، جماعت کے وابستگان اور کئی مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا۔ جماعت کے ارکان کارکنان نے مستحق خاندانوں کے گھروں تک راشن کٹس پہنچانے کی ذمہ داری نبھائی، تاکہ یہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جو حقیقی طور پر اس کے حقدار ہیں۔
🔹رمضان المبارک ہمیں غریبوں اور ضرورت مندوں کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ امیر مقامی نے اس اہم کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے ذریعۂ نجات بنائے۔
🔹یہ کارِ خیر جماعت اسلامی ہند کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے، جو سال بھر مختلف مواقع پر مختلف صورتوں میں انجام دیا جاتا ہے، تاکہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقے کو سہارا دیا جا سکے۔
🎥 شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے