कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دہم بورڈ امتحان 2025 , علم ریاضی

محمد ریاض الحق
(ڈائریکٹر انڈین انسٹیٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آکولا)

پیارے بچوں ریاضی( الجبرہ جیومیٹری)سب سے آسان مضمون ہے اور بہت ہی دلچسپ بھی ہے۔ آپ اس میں ٪ 100 مارکس حاصل کر سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ کے بنیادی concepts بہت مضبوط اور clear ہونے چاہیے-
اس سال2025 میں دہم جماعت کا الجبرا کا پیپر 5 مارچ کو اور جیومٹری کا پیپر 7 مارچ کو ہونے جا رہا ہے۔ Quick revision,کے لیے کچھ اہم پوائنٹ درج ذیل ہیں ، ذہن نشین کیجئے-

1. سوال نمبر 1(A) کی تیاری کے لیے ہر سبق کے آخر میں مجموعہ سوالات کے MCQs کا مطالعہ کریں.
2. سوال نمبر 1(B) کی تیاری کے لیے ہر مشق کے شروعاتی سوالات جو چھوٹے جوابات والے اور ایک ہی ضابطے پر منحصر ہوتے ہیں ان کا مطالعہ کریں-
3. سوال نمبر 2 (A) اور سوال نمبر 3(A) کے لیے درسی کتاب میں موجود تمام سرگرمیوں کو اچھی طرح حل کرلیجۓ۔
4. سوال نمبر 2 (B) اور سوال نمبر 3(B) کے لیے کتاب میں موجود حل شدہ مثالیں اور مشق کے سوالات کا مطالعہ کریں-
5. سوال نمبر ( 4) نصاب پر مبنی لیکن درسی کتاب کے باہر سے سوالات پوچھے جائیں گے سابقہ دسویں جماعت کی کتاب کا مطالعہ کریں خاص طور پر ثابت کیجئے والے سوالات کا مطالعہ کریں، جس میں Application based سوالات پر دھیان دیں۔جس کے لیے دسویں جماعت کی NCERT کتاب کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔
7. سوال نمبر (5) یہ سوالات تحقیقی صلاحیتوں اور آزادانہ سوچ پر مبنی سوالات ہوں گے سوالات الگ انداز میں پوچھے جائیں گے سوال سے جواب کے بجائے جواب سے سوال بنانے کی صلاحیت پر مبنی یہ سوالات ہو سکتے ہیں اس کے لیے درسی کتاب کے تمام نکات ,تمام concept کو باریک بینی سے سمجھیں،اہم ضابطوں کا باریک بینی سے مطالعہ کریں-

پیپر حل کرتے وقت:

1. حسب ضرورت ہر سوال کے لیے وجہ کے ساتھ مناسب مراحل steps لکھیے.steps پر بھی مارکس ہو تے ہیں-
2. جہاں ضروری ہو وہاں صاف ستھری شکل بنائیے-
3. ہندسی عمل (Geometric construction) کرتے وقت رف شکل ضرور بنائیں –
4. عمودی خط یا مماس کھینچنے کے بعد اس پر 90 ڈگری لکھے یا قائمہ زاویہ کا نشان لگائے-
5. حتمی جواب کو نیلی یا سیاہ بال پین سے(جس سے آپ پیپر حل کررہے ہیں) خط کشیدہ کیجئے یا جواب کو چوکون میں لکھیے اور آخر میں سوال حل کرنے کے بعد جواب کو دوبارہ تحریر کیجئے-
6. عبارتی سوالات حل کرنے کے بعد ان کی اکائیاں ضرور لکھے اگر کوئی اکائی نہ دی گئی ہو تو جواب میں صرف اکائی لکھے-رقبے کے لیے مربع اکائیاں حجم کے لیے مکعب اکائیاں ضرور لکھے-
7. ہر نئےسوال کا جواب نئے صفحہ سے لکھیں تمام ضمنی سوالات کو تسلسل کے ساتھ لکھیں-
8. گراف بناتے وقت گراف پیپر پر X اور Y axis کو مینشن کرے,Scale کو بھی mention کریں –
9. سوالات حل کرتے وقت خوش خطی کا خاص خیال رکھے-

بورڈ امتحانات کے لیے میری جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو نیک خواہشات

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے