किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں شاندار سائنسی نمائش – طلبہ کے سائنسی شعور کو بیدار کرنے کی کامیاب کاوش

 

پرتور:27؍فروری (شریف خان) ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں 27 فروری بروز جمعرات کو طلبہ کے زریعہ ایک شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ میں سائنسی بیداری، سائنسی نقطہ نظر، ٹیکنالوجی سے واقفیت اور جدید سائنسی چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا۔اس خصوصی پروگرام میں مہمانانِ گرامی محترم محمد خالد سر (صدر مدرس، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول پرتور)، محترم قمرالدین سر (مددگار معلم، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول پرتور) اور محترم تاج ہاشمی سر (سابقہ صدر مدرس، ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا) نے شرکت فرمائی۔مزید برآں، منٹھا شہر کی معروف شخصیات، جن میں جناب ساجد بھائی (نگر سیوک)، حاجی شباب قریشی صاحب، حاجی مشتاق انصاری صاحب، جناب سید اعجاز علی صاحب، مولانا عبدالجبار صاحب (امام و خطیب، جامع مسجد منٹھا)، جناب خالد خان اور معزز شہریان و سرپرست حضرات نے اس نمائش میں شرکت فرما کر طلبہ و اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔طلبہ نے اساتذہ اور سرپرستوں کی رہنمائی میں انتھک محنت سے 45 سائنسی ماڈلز تیار کیے، جنہیں مہمانان اور حاضرین نے بے حد سراہا۔ تمام مہمانوں نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو داد و تحسین سے نوازا اور مستقبل میں بھی ایسے علمی و سائنسی پروگرام منعقد کرنے کی ترغیب دی۔اس کامیاب سائنس نمائش کے انعقاد میں اسکول کے صدر مدرس، شاہد پٹھان سر، کی رہنمائی میں نصیر سر ،صباءکوثر ،انجم باجی ،کلثوم باجی زبیر سر ندیم سر اور عامر سر نے بھرپور محنت کی، جس کے نتیجے میں یہ نمائش ایک یادگار تعلیمی تجربہ ثابت ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے