कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیضان حق اردو پری پرائمری و پرائمری اسکول پربھنی کا 15 واں شاندار سالانہ ثقافتی پروگرام

پربھنی:26؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) شہر کا معروف ادارہ فیضان حق اردو پری پرائمری و پرائمری اسکول کا سالانہ ثقافتی پروگرام بروز منگل بتاریخ 25 فروری بمقام شالیمار فنکشن ہال پربھنی منعقد کیا گیا ، جس میں مختلف عناوین پر طلبہ نے نہایت دلچسپ و منفرد انداز میں تعلیمی ، و تہذیبی مظاہرہ عوام الناس کے روبرو پیش کیا ۔ طلبہ کے اس پروگرام کو سرپرست و مہمانان نے خوب سراہا اور حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر اسکول میں سال بھر ہونے والی مختلف النوع سرگرمیوں میں نمایاں رہنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ پروگرام مجلس اشاعت الحق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پربھنی کے صدر قاضی مستحب الدین صدیقی سر کے زیر صدارت اور مجلس کے سکریٹری حافظ قاضی مہذب الدین صاحب کے زیر سرپرستی منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں فیضان حق اردو ہائی اسکول پربھنی کے صدر مدرس سید عبدالواجد سر ، نظام‌الدین سر ، شیخ رفیق سر ، ایمن فاطمہ میڈم ، سید عارف سر ، شیخ مدثر سر ، حافظ مشرف الدین ، حافظ شیخ مقصود ، حافظ شیخ اشفاق ، مولانا عبد الرافع خان ندوی کے علاوہ دیگر مہمان خصوصی طورپر مدعو تھے ۔ اس پروگرام کو فیضان حق اردو پرائمری اسکول کے سبھی اساتذہ ( سید اظہر انیس سر ، منیب الدین سر ، ارشد خان سر ، بابر سر ، نعمان سر ، قاضی مصیب الدین سر ،صادقہ میڈم ، ثانیہ میڈم وغیرہ سبھی کی مکمل کوششیں کار فرما رہیں ۔‌اس پروگرام کی نظامت قاضی منیب الدین سر نے بہترین انداز میں انجام دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے