कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور کے جانب سےاس سال ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 150 ناظرہ خواں واساتذہ کا پرتپاک استقبال

ناندیڑ:17؍فروری ( راست) ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور کے جانب سےعلاقہ واگھی روڈ،دولہے شاہ رحمن نگر کے مکاتبِ قرآنیہ میں سال2024-25میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات (جن کی تعداد تقریبا 150 ہے) ان ناظرہ خواں کے اعزازوحوصلہ افزائی میں اور ان کے اساتذہ کی بے لوث محنت اور خدمت پر استقبال و اعتراف خدمت میں عظیم الشان جلسہ عام بضمن اعزاز و اعتراف خدمت بتاریخ 16فروری2025 صبح 9 بجے تا ظہر زسرپرستی شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف عالم دین مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی،زیر صدارت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی و مہتمم ادارہ ہذا منعقد ہوا جب کہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی،مولانا مفتی عبیدالرحمن صاحب ندوی، مولانا محمد صدیق صاحب ندوی، مولانا حافظ محمد یوسف صاحب اشاعتی، مولانا مفتی محمد فرقان صاحب ملی،جناب رفیع احمد صاحب، ودیگر دانشوران قوم و ملت، معزز علماء کرام، اساتذہ مکاتب،طلباء مکاتب، سرپرستان طلباء،اور عوام الناس کثیر تعداد میں شریک رہے ۔ جلسہ کی ابتداء قران کریم کی تلاوت سے ہوئی ۔ نعتیہ کلام کے بعد مکاتب کے طلباء و طالبات نے مختصر مگر دلچسپ پروگرام پیش کیا،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے اس اجلاس کی ضرورت اور غرض و غایت بیان فرمائی ساتھ ہی آئے ہوئے تمام ہی حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ، بالخصوص معاونین ، محبین ، مخلصین کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد مفتی عبیدالرحمن صاحب ندوی کا مختصر پُر مغزخطاب ہوا، بعدہ مولانا مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی نے قرآن اور عظمتِ قرآن پر مفصل خطاب فرمایا بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔ آپ کے بصیرت افروزنصیحتوں ومواعظ حسنہ کے بعد آئے ہوئے مہمانانِ خصوصی کا صدرِ مدرسہ جناب غلام محمود سوداگر صاحب کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی ۔ اس کے بعد طلباء و طالبات کو تکمیل ناظرہ قران کریم کے اعزاز میں سندِ اعزازی،قران کریم، میڈل،بیاگ،سے نوازا گیا نیز معلمینِ مکاتب کی خدمت میں سند اعترافِ خدمت، ایوارڈ،ٹرالی بیاگ، پیش کیا گیا اور شال پوشی سے والہانہ اسقتبال کیا گیا،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نےاس طرح کے پروگرام کو آئندہ بہتر و منظم طریقے سے منعقد کرنے کا عزم و ارادہ ظاہر کیا ۔ جلسہ کے نظامت مولانا محمد رضوان صاحب حسامی نے بحسن خوبی انجام دی ۔ صدر اجلاس مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی دعا پر اجلاس ختم ہوا ۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران،حافظ سید انورصاحب،حافظ محمد سلطان صاحب،حافظ عبدالماجد صاحب،حافظ الطاف صاحب،نواب بھائی،بشیر بھائی،شعیب پٹیل،آفرید بھائی،و جمیع اراکین و اساتذہ ادارہ ہذا نے اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے