कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زکوٰۃ سینٹر انڈیا (ZCI) یونٹ ناندیڑکے سالانہ پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ:11؍فروری ( راست) 9 فروری 2025 بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام اکبر فنکشن ہال، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر ZCIیونٹ ناندیڑ کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مذکی و اہل ثروت افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تزکیر بالقرآن سے ہوا جس کو یونٹ کے نائب صدر مولانا سید آصف ندوی صاحب نے پیش کیا۔ افتتاحی کلمات میں یونٹ کے صدر جناب جاوید لطف اللہ صاحب نے کہا کہ سالانہ پروگرام کا مقصد گزشتہ سال شہر میں جمع شدہ زکوٰۃ کی رقم کے حسابات مذکی حضرات کے سامنے پیش کرنا ہے۔ سینٹرکی سالانہ رپورٹ یونٹ ناندیڑ کے سیکریٹری محمد ظہور احمد صاحب نے پاور پوائنٹ کے ذریعے پیش کی جس کے مطابق مواسات میں 50 مستحقین کو 500000 پانچ لاکھ روپیے، روزگار کے مد میں 99 افراد کو 1967550 روپئے اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے 53 طلباء کو 792500 روپیے تقسیم کے۔ ان تینوں مدات میں جملہ رقم 202 مستحقین کو 2326005 (تا دم تحریر) دی گئی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر مولانا رضی الاسلام ندوی صاحب ( سیکریٹری شریعہ کونسل و ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ) نے کی جبکہ مہمانان خصوصی مفتی محمد ایوب قاسمی صاحب (قاضی دارالقضاء مسلم پرسنل لا بورڈ و امام و خطیب مسجد وزیرآباد)، حافظ محمد ہارون نظامی صاحب (فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد، امام و خطیب مسجد یونس ریلوے اسٹیشن ناندیڑ)، جناب الحاج محمد اقبال مکرانی صاحب(مالک راجہ بوٹ ہاؤس ) ، جناب ابرار دیشمکھ صاحب، امیر مقامی جماعت اسلامی ناندیڑنے شرکت کی-صدر اجلاس محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں ملک بھر میں زکوۃ کے اجتماع نظم کو لیکر کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا اور ZCI کی جانب سے گزشتہ سالوں میں کیے گئے سرگرمیوں اور اس کے مسلم معاشرے پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کا ذکر کیا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ احمد میمن نے انجام دیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے