कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اردو کارواں کا تقریری مقابلہ

اورنگ آباد:17 ستمبر (افراء تسکین) یومِ اساتذہ کے موقع پر اردو کارواں، اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام طلبہ کے درمیان ایک شاندار آن لائن تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اورنگ آباد کے علاوہ مالیگاؤں، ویجاپور، امراؤتی، بیڑ اور بھوپال کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں پانچ اسکولوں کے تقریباً 22 طلبہ نے حصہ لے کر اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تلاوتِ کلامِ پاک سے پروگرام کے آغاز کے بعد ازاں صدرِ محفل و منصف پروفیسر مسرت فردوس، (سابق صدر شعبہ بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد)، اور اردو کارواں اورنگ آباد کے انچارج جناب عرفان سوداگر صاحب کا تعارف پیش کیا گیا۔اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی عظمت، تعلیم کی اہمیت اور طلبہ کی شخصیت سازی میں استاد کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تقریری اور ادبی سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی، اظہارِ خیال، مطالعے کا شوق اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بعد ازاں طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے مقررہ موضوعات پر پُرجوش اور مؤثر تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے عمدہ زبان، برجستہ اندازِ بیان، پُراعتماد لہجے اور معلومات کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔مقابلے کے اختتام پر صدرِ محفل و منصف پروفیسر مسرت فردوس سرپرست اردو کارواں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریری مقابلے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی، مطالعے کا ذوق اور مؤثر ابلاغ کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مزید محنت، مطالعہ اور ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔پروگرام کی نظامت نفیسہ بیگم کوآرڈینیٹر اردو کارواں اورنگ آباد نے نہایت خوبصورتی اور سلیقے سے انجام دی۔ انہوں نے پروگرام کے تمام مراحل کو بخوبی مربوط رکھتے ہوئے مقررین، طلبہ اور مہمانانِ گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا۔آخر میں راشدہ کوثر ممبر اردو کارواں اورنگ آباد نے تمام مہمانان، جج، صدرِ محفل، اساتذہ، طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اردو کارواں کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب میں اردو کارواں کی رکن نزہت فاطمہ کے علاوہ اساتذہ میں راحلہ کوثر، ناظمہ رہبری، اثناء فاطمہ، نبیلہ فاطمہ، رقیہ اور یاسمین اختر نے شرکت کی۔ مالیگاؤں، ویجاپور، امراؤتی، بیڑ، بھوپال اور اورنگ آباد سے طلبہ کی آن لائن شرکت نے پروگرام کی وسعت اور اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔یومِ اساتذہ کے حوالے سے منعقد کیا گیا یہ تقریری مقابلہ طلبہ کی خطیبانہ اور ادبی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کی جانب اردو کارواں کی ایک قابلِ قدر کوشش ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے