कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یاسر اردو پرائمری اسکول سیلو میں نعتیہ مقابلے تقریبِ کے تقسیمِ انعامات

سیلو:20؍اکتوبر (ابرار بیگ)گورَو سیوا بھاوی سنستھا کے زیرِ اہتمام یاسر اردو پرائمری اسکول، گل مہر کالونی سیلو میں منعقدہ نعتیہ مقابلے کی تقریبِ تقسیمِ انعامات 17 اکتوبر بروز ہفتہ معزز مہمانانِ گرامی کے ہاتھوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،اس تقریب کی صدارت مولانا تجمل احمد خان صاحب قاسمی نے فرمائی۔ جبکہ بطورِ خاص مہمانانِ گرامی مولانا صادق صاحب ندوی، مولانا رئیس صاحب قاسمی عرف خواجہ مولانا اور سوسائٹی کے صدر پٹھان رحیم خان کی موجودگی میں طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا۔اس نعتیہ مقابلے میں کل 60 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے گئے۔ شیخ عزیر ذاکر، سید الفیہ انیس، مغیثہ انم ادریس باغبان، امارہ الیاس باغبان،شیخ الماس فاطمہ مختار،شیخ طہورہ ظفر، شیخ لائبہ ظفر، امِ کلثوم شیخ اظہر، شیخ محمد ذکی علی زبیر علی، ماہرہ وحید خان پٹھان،اس موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں نے طلبہ کی رہنمائی کی اور اسکول کی زندگی میں ایک اچھا اور مثالی طالب علم کیسے بنیں، اس موضوع پر قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔پروگرام کی نظامت اسکول کے صدر مدرس جاوید خان فیروز خان پٹھان نے انجام دی۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سید عمران، سید امن، سید عظیم، سید ذیشان، سید عارف، شیخ ارشاد، شعیب انصاری سمیت دیگر اساتذہ و اراکین نے جدوجہد کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے