कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

بودوڈ 22 اکتوبر: ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) اردو زبان و ادب کے علمی و تحقیقی سرمایے میں ایک قابلِ قدر اضافہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین نے کاویتری بہینا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے یہ تحقیقی مرحلہ شیرپور کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی قادری کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان
’’نواب سلطان جہاں بیگم: ایک عہد ساز شخصیت‘‘* ہے، جس میں نواب سلطان جہاں بیگم کی شخصیت، علمی و ادبی خدمات،سماجی بصیرت اور اصلاحی و عہد ساز کردار کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ نواب سلطان جہاں بیگم برصغیر کی ان ممتاز تاریخی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں جن کی زندگی علم دوستی، سماجی شعور اور اصلاحی فکر سے عبارت ہے۔ ان کی حیات و خدمات کا مطالعہ محض ایک تاریخی شخصیت کے حالات و آثار کی بازیافت نہیں، بلکہ اس عہد کے فکری، تہذیبی اور سماجی رجحانات کو سمجھنے کی ایک سنجیدہ علمی کاوش بھی ہے۔ ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین نے اپنے تحقیقی مقالے میں اس شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر اردو کے تاریخی و سوانحی ادب میں ایک اہم موضوع کی معنویت کو اجاگر کیا ہے۔
مقالے کا فائنل وائیوا 25 ستمبر 2026 کو عمل میں ایا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے ممتاز محقق پروفیسر مصباح انظر الحق نے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے شرکت کی اور مقالے کے مختلف علمی و تحقیقی پہلوؤں سے متعلق اہم سوالات کیے، جن کے ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین نے اطمینان بخش جوابات دیے۔ پروفیسر قریشی عتیق احمد نے چیئرمین کی حیثیت سے وائیوا کی کارروائی انجام دی۔ یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کا نوٹیفکیشن(سرٹیفکیٹ)21 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔ اس تحقیقی سفر میں نگرانِ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی قادری کی علمی بصیرت، تحقیقی رہنمائی اور مخلصانہ معاونت کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ تحقیق کے مختلف مراحل میں ان کی رہنمائی نے موضوع کے علمی و تحقیقی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مقالے کی تیاری، ترتیب و تدوین اور تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین نے اپنی کامیابی میں اپنے نگران کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور علمی تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اس کامیابی کے حوالے سے کاویتری بہینا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں کے معزز وائس چانسلر پروفیسر وجے لکشمی نارائن مہیشوری سر کی قیادت میں یونیورسٹی کے علمی و تحقیقی ماحول اور ایس پی ڈی ایم کالج، شیرپور کے پرنسپل و ڈین، فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محترم پروفیسر راجپوت سر کی تعلیمی سرپرستی کا ذکر بھی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ علمی کامیابی اسکالر کی مسلسل محنت، نگران کی رہنمائی اور ادارہ جاتی علمی ماحول کے باہمی اشتراک کی عکاس ہے۔ ڈاکٹر نکہت انجم ناظم الدین کی اس اہم علمی و تحقیقی کامیابی پر اساتذۂ کرام، اہلِ خانہ، احباب اور علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ ان کی یہ تحقیقی کاوش اردو زبان و ادب میں تاریخی و سوانحی مطالعات کو مزید وسعت دینے اور نواب سلطان جہاں بیگم کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ان کی اس کامیابی کو علمی سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، مزید علمی پیش رفت اور تحقیقی کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے