कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر سیدہ زفا انام نے ایم بی بی ایس کی تعلیم شاندار کامیابی سے مکمل کرلی

الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے لیے باعثِ مسرت لمحہ

ناندیڑ:13؍جون ( راست) الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے لیے یہ ایک انتہائی مسرت اور فخر کا موقع ہے کہ ادارے کی سابقہ ہونہار طالبہ ڈاکٹر سیدہ زفا انام دختر سید متین اللہ قادری نے مہاراشٹر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج، گونڈیاسے ایم بی بی ایس کی تعلیم شاندار کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔اس موقع پر الرضوان گروپ آف اسکولس کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر اور پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ نے ڈاکٹر سیدہ زفا انام کی گلپوشی اور تہنیت کرتے ہوئے ان کی اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر سیدہ زفا انام نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز الرضوان انگلش اسکول میں ایل کے جی سے دسویں جماعت تک کیا، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تعلیم الرضوان جونیئر کالج سے حاصل کی۔ انہوں نے نیٹ (NEET) امتحان کی تیاری بھی الرضوان میں ہی کی۔ اپنی پوری تعلیمی زندگی کے دوران وہ مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں اور دسویں جماعت، بارہویں جماعت اور نیٹ امتحان میں ٹاپر رہیں۔ان کی یہ شاندار کامیابی برسوں کی محنت، لگن، مستقل مزاجی اور تعلیمی قابلیت کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر زفا انام کی کامیابی نہ صرف الرضوان الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے لیے باعثِ افتخار ہے بلکہ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلہ افزا نمونہ ہے۔الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے ذمہ داران نے ڈاکٹر سیدہ زفا انام کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ طب کے اس مقدس پیشے میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی اور قوم و ملت کی بہترین خدمت انجام دیں گی۔ادارے کی جانب سے ڈاکٹر سیدہ زفا انام کو ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ ’’آپ کی کامیابی ہمارا لیے باعث مسرت ہے۔‘‘واضح رہے کہ ڈاکٹر سیدہ زفا انام کی کامیابی کئی اعتبار سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ ناندیڑ کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ کسی طالبہ نے اپنی پوری تعلیمی زندگی ایک ہی تعلیمی ادارے کے زیرِ سایہ مکمل کی ہو۔ انہوں نے ایل کے جی سے دسویں جماعت تک الرضوان انگلش اسکول میں تعلیم حاصل کی، پھر گیارہویں اور بارہویں جماعت الرضوان جونیئر کالج سے مکمل کی، اور نیٹ (NEET) امتحان کی تیاری بھی اسی ادارے میں کی۔ اس طرح ان کی ابتدائی، ثانوی، اعلیٰ ثانوی اور پیشہ ورانہ داخلے کی تیاری، تمام مراحل الرضوان کے تعلیمی نظام کے تحت مکمل ہوئے۔مزید قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر سیدہ زفا انام نے اپنی تعلیمی زندگی کے ہر اہم مرحلے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ وہ دسویں جماعت، بارہویں جماعت اور نیٹ امتحان میں ٹاپر رہیں اور بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج، گونڈیا سے ایم بی بی ایس کی تعلیم بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، لگن اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ الرضوان کے معیاری تعلیمی نظام، اساتذہ کی محنت اور والدین کی بہترین تربیت کا بھی عملی مظہر ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے