कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چھری کہاں چلے؟

از: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراھیم علیہ السلام سے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح ہی کرنے کا حکم کیوں دیا ؟ جبکہ حضرت ابراھیم علیہ السلام نے اپنی خالص بندگی کے ذریعہ یہ ثابت کر دیا تھا کہ ان کے پاس سب سے اہم چیز اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، اس سے سچی محبت اور اس کی بھر پور اطاعت ہے- یہ اس لئے کہ ہر انسان کو اپنی اولاد خصوصا بیٹے ، اس کی جان سے زیادہ پیاری ہوتی ہے-
لہذا یہ بھی ثابت ہو جائے کہ اللہ اور اس کے حکم کے سامنے بیٹے کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے- یہ بات نہ بھولیں کہ اللہ تعالیٰ کو سب کچھ ہر بندہ اور بندی کے بارے میں معلوم ہے – صرف وہی تو غیب کی ہر بات جانتا ہے- مگر قیامت تک دنیا میں آنے والے تمام انسانوں کو بتانا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا ایک بندہ ایسا بھی تھا-
اس لئے ایک طرف اس عظیم واقعہ کو قیامت تک یاد رکھنے کے لئے قربانی کرنے کا حکم دیا اور دوسری طرف یہ سبق و ہدایت بھی ملتی رہے کہ ہر سال ہر مسلمان اپنی غلط خواھشات اور اسلام مخالف ہر تہذیب و تمدن کو چھوڑنے کے وعدہ کی بھی تجدید renewal کرتا رہے – جوکہ ہماری روزانہ کی زندگی میں کھانے پینے ، رہنے سہنے ، خوشی و غم اور زندگی کے ہر معاملہ میں عادت بن چکی ہے-
اس لئے میرے ہر مسلمان ماں باپ، بھائی بہن ، دوست و احباب، مسلم پڑوسی اور ہر مسلمان بھائی و بہن جنھیں میں ان کو، اور وہ مجھے نہیں جانتے ہیں ، ان سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اب کی بار جانور کی گردن پر چھری چلانے کے ساتھ ساتھ ہم سب ہر غلط عادت و رواج اور اسلام مخالف ہر تہذیب و تمدن پر بھی چھری چلا دیں اور عید کی صبح سے لے کر اپنی زندگی کے آخری دن تک ہم کلمہ طیبہ کے پڑھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے قربانی کے ذریعہ کیئے گئے وعدہ کو نہیں بھولیں گے- اب یہ تو اگلے سال کی بقرعید ہی بتائے گی کہ ہم نے اپنا وعدہ یاد رکھا تھا یا ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم صرف بریانی اور کباب کھانے میں اور بار بکیو منانے میں ہی لگے رہے-
اے اللہ ہم سب کو اپنی غلط خواھشات اور اسلام مخالف ہر عمل کو چھوڑ دینے کی توفیق عطا فرما – آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے