कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے خصوصی دستے کی لاتور ضلع میں جوا اور مٹکا اڈوں پر چھاپہ کارروائیاں

15 ملزمین کے خلاف کارروائی، 5 لاکھ 5 ہزار 220 روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ؍لاتور:6؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج میں غیر قانونی کاروباروں کے خلاف سخت کارروائی کے سلسلے میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ نے لاتور ضلع میں خصوصی پولیس ٹیم روانہ کی تھی۔اس ٹیم نے 05 جون 2026ء کو لاتور ضلع کے نیلنگا شہر کے شیواجی چوک علاقے میں چلائے جا رہے دو مٹکا بکنگ مراکز پر کارروائی کرتے ہوئے 24 ہزار 320 روپئے نقد رقم، 43 ہزار روپئے مالیت کے 6 موبائل فون اور 48 ہزار 600 روپئے مالیت کا کمپیوٹر سامان ضبط کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار 920 روپئے کا مال برآمد کیا گیا۔ اس معاملے میں 6 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف نیلنگا پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 232/2026اور 232/2026کے تحت مہاراشٹر جواری قانون کی دفعہ 12 (الف) کے مطابق مقدمات درج کیے گئے ہیں۔بعد ازاں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر شیرور اننت پال تعلقہ میں ہوٹل یووراج بار کے سامنے واقع نٹو لنچ ہوم پر چھاپہ مارا گیا۔ وہاں ’’ترّرٹ‘‘ نامی جوا کھیلتے ہوئے 9 افراد پائے گئے۔ ان افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 28 ہزار 300 روپئے نقد رقم، 61 ہزار روپئے مالیت کے 8 موبائل فون اور 3 لاکھ روپئے مالیت کی 6 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 89 ہزار 300 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس معاملے میں شیرور اننت پال پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 102/2026کے تحت مہاراشٹر جواری قانون کی دفعہ 12 (الف) کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان تینوں کارروائیوں میں پولیس ٹیم نے مجموعی طور پر 5 لاکھ 5 ہزار 220 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
’خبر‘ ہیلپ لائن پر اطلاع دیں:
عوام تک غیر قانونی کاروباروں کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے ’’خبر‘‘ کے نام سے ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ اس کے لیے 9150100100موبائل نمبر جاری کیا گیا ہے۔ ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں اور کاروباروں کی اطلاع مذکورہ نمبر پر فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے