कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرانی پنشن نظام کے نفاذ کے لیے AIITA مہاراشٹر کا وزیرِ اعلیٰ کو مطالباتی مکتوب

یکم نومبر 2005 سے قبل تقرری پانے والے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کو قدیم پنشن نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

ممبئی:21؍ستمبر ( راست)  یکم نومبر 2005 سے قبل غیر امدادی اور جزوی امدادی بنیادوں پر تقرری پانے والے اور بعد ازاں 100 فیصد سرکاری امداد پر آنے والے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کو سال 1982 کی پرانی پنشن نظام کا فائدہ دینے کے مطالبے کو لے کر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA)، مہاراشٹر کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزراۓ اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیتراتائی پوار، نیز وزیرِ اسکولی تعلیم دادا جی بھوسے کو مطالباتی مکتوب پیش کیا گیا۔تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے تقریباً 26 ہزار اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے مستقبل سے وابستہ اس اہم مسئلے پر فوری اور مثبت فیصلہ کیا جائے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین کے اشتہارات یکم نومبر 2005 سے قبل جاری ہوئے تھے، لیکن ان کی تقرری اس تاریخ کے بعد ہوئی، انہیں پرانے پنشن نظام کا فائدہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح جن اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کے اشتہار اور تقرری، دونوں یکم نومبر 2005 سے قبل ہو چکے تھے، انہیں بھی پرانی پنشن نظام کا فائدہ دے کر انصاف فراہم کیا جائے۔اس کے علاوہ جن ملازمین کے GPF اکاؤنٹس ابھی تک نہیں کھولے گئے ہیں، ان کے اکاؤنٹس فوری طور پر کھولنے اور چھٹے اور ساتویں پے کمیشن کی بقایا قسطیں نقد ادا کرنے کا مطالبہ بھی مکتوب میں کیا گیا ہے۔AIITAآیٔٹا مہاراشٹر نے اپنے مکتوب میں کہا کہ اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین تعلیمی نظام کے اہم ستون ہیں۔ ان کی سبک دوشی کے بعد معاشی تحفظ سے متعلق مسئلے کو حکومت انسانی ہمدردی، حساسیت اور انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے حل کرے۔مکتوب پر AIITA مہاراشٹر کے صدر محمد عتیق شیخ، نائب صدر ریاض الخالق، نائب صدر سید اسماعیل، ریاستی سکریٹری پٹھان شریف خان اور ایشو ایڈریسنگ سیل کے کوآرڈینیٹر شیخ عبداللہ کے دستخط ہیں۔AIITA آیٔٹا مہاراشٹرا حکومت سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس اہم مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ریاست کے ہزاروں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کے حق میں مناسب اور منصفانہ فیصلہ کرے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے