कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ودربھ کی تعلیمی ترقی کی جانب اہم قدم، سیکڑوں اساتذہ ایک چھت تلے جمع

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، امراوتی ڈویژن کا اساتذہ کے تاریخی اجلاس کا کامیاب انعقاد

اکولہ:21؍ستمبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی): ودربھ کے جی سے لیکر پی جی تک طلباء،اساتذہ، اسکولوں کے تعلیمی ترقی،مسائل کی یکسوئی کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکڑوں اساتذہ نے یکجا ہو کر فکر مندی کے ساتھ پنج سالہ تعلیمی ترقیاتی منصوبہ تیار کیا،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیرِ اہتمام امراوتی ڈویژن سطح کے عظیم الشان اساتذہ اجلاس کا انعقاد بروز اتوار، 20 ستمبر 2026 کو ہوٹل ویلکم اِن، اکولہ میں تنظیم کے نیشنل فاؤنڈر ساجد نثار احمد کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں آکولہ،امراوتی،بلڈھانہ،واشم ،ایوت محل،مختلف اضلاع سے پرائمری و ہائی اسکول،جونیئر کالج کے ریاستی،ڈویژن،ضلع صدور،سکریٹری،ضلع،تتعلقہ صدور، و اراکین ‌نے شرکت کی،خطبہء صدارت میں ساجد نثار احمد نے،تنظیمی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے،اجلاس میں پیش کیے گئے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی ظاہر کی،نیز اراکین تنظیم کو تعلیمی معیار میں مزید اضافہ،اساتذہ،اسکولوں کے مسائل حل کرنے کی تلقین کی نیز پنج سالہ ترقیاتی منصوبہ پیش کیا،اجلاس میں، ریاستی نائب صدر شفیق راہی نے کہا پرائمری اسکولوں میں کلرک،پیون کی ضرورت نیز پرائمری اساتذہ کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے، آکولہ جونیئر کالج ضلع صدر رضوان قریشی سر نے اعراض کی ساتھ،اساتذہ پر زیادہ کام،20 فیصد اضافی گرانٹ جی آر کا مطالبہ رکھا،آکولہ ہائی اسکول صدر قریشی ریاض سر نے 15 سال قبل کے کاغذات آج طلب کرنے کے حکم کی مخالفت کی،نیز گرانٹ پرچلت طرز پر ملنے کا مطالبہ کیا،اکولہ پرائمری کے صدر سید پرویز سر نے ضلع پریشد اکولہ میں 33 اساتذہ کو سرپلس قرار دے کر برخاست کرنے کا معاملہ غیر آئینی قرار دیا، دو مراٹھی اساتذہ کو اسکول میں بچوں کے لیے بسکٹ کے ڈبے لانے اور لکڑیاں اٹھانے جیسے کاموں سے متعلق معاملے میں ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے معطل کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے نمائندگی پر زور دیا،ضلع واشم پرائمری صدر حسیّن دیشمکھ نے سَـنچمانیتا میں اردو میڈیم کے ساتھ مناسب انصاف کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بین اضلاع تبادلے کے دوران پسماندہ طبقات کی جگہوں کو اوپن کیٹیگری کی نشستوں کو اوپن میں کنورٹ کرنے،TET کے مسئلے پر تنظیم کی جانب سے مؤثر طریقے سے آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ضلع بلڈانہ کے پرائمری صدر شیخ متین نے شکشکن سیوک پروفیشنل ٹیکسں کاٹنا بند کیا جائے،TETپاسنگ مارکس 45 فیصد کرنا،اردو اساتذہ بھرتی،پر زور دیا،
بلڈھانہ کے ہائی اسکول صدر سید عمران سر نے 20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ جی آر، یکم نومبر 2005 سے قبل منتخب اساتذہ کو جونی پینشن، پوتر پورٹل ٹیچر بھرتی، اردو میڈیم اساتذہ کو ایوارڈ اور اعزازات دیے جانے چاہئیں،ضلع امراوتی کے صدر عقیل آفتاب نے اپنے تاثرات میں D.Ed. کالجوں میں اساتذہ بھرتی،ٹپاواڑ گرانٹ جی آر نکالا جائے،پرانی پینشن اسکیم،شالارتھ،اپرول کے مسائل پیش کیے،نیز تعلیمی ترقی پر توجہ مبذول کرائی،امراوتی ہائی اسکول ڈویژن کے صدر محمد عمیر نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو موجودہ تعلیمی اور انتظامی دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو اپڈیٹ رکھنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اسکول، طلبہ، جدید تعلیمی طریقہ کار اور محکمہ تعلیم کی نئی ہدایات سے باخبر رہنا چاہیے۔ انہوں نے اسکولوں میں طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے فرائض کو مؤثر انداز میں انجام دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ضلع جلگاؤں کے صدر محسن خان نے اردو اسکولوں میں پوتر پورٹل معرفت ٹیچر بھرتی، ایک کمپاؤنڈ میں دو اسکولوں کو ضم کرنے عدالتی کارروائی،TET مسائل پر زور دیا،امراوتی ڈویژن کے رابطہ کار شارق زبیر نے ڈویژن سطح پر تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو تنظیم سے جوڑا جائے۔ انہوں نے تنظیم کے کام کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے اور تمام اضلاع کے عہدیداران کے درمیان باہمی رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ہائی اسکول ریاستی رابطہ کار رضوان دیشمکھ20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ جی آر، اردو میڈیم کے مسائل اور تنظیمی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے تمام عہدیداران اور اساتذہ کو اتحاد، باہمی تعاون اور منظم انداز میں کام کرنے کی تلقین کی۔ ریاستی رابطہ کار تنویر خان نے طلباء کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی نیز طلباء کے مسائل بیان کئے،ڈویژن پرائمری کارگذار صدر سیف الدین سر نے پرائمری کو آن لائن کاموں سے نجات دلانے، اسکولوں میں اساتذہ کو بڑھانے کا وقت دیا جائے مطالبہ کیا، ضلع کارگذار صدر عابد خان نے ضلع آکولہ کے پرائمری اساتذہ کے مختلف مسائل تفصیل سے بیان کیا،اجلاس میں آکولہ ضلع کے مختلف دو تعلقوں کی مجلس عاملہ ضلع صدر شاہد پرویز نے ڈکلیئر کی، اس موقع پر تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے شاہد پرویز کو امراوتی ڈیویژن پرائمری کا ڈویژن صدر کااضافی چارج سونپا، نیز بلڈھانہ دیول گھاٹ اقراء ہائی اسکول کےرضوان دیشمکھ کی ریاستی رابطہ کار ہائی اسکول کے عہدے پر تقرری کی، نیز بلڈھانہ ضلع کے نجیب الرحمن کا انتخاب امراوتی ڈیویژن جوائنٹ سکریٹری کے طور پر کیا گیا،پروگرام میں شکشک آمدار کرن سر نائک بھی حاضر تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے