कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس رینج میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم

پہلے ہفتے میں 2,702 پان ٹپریوں کی تلاشی، 30 مقدمات درج، 67 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ: 8؍جون (نمائندہ اعتبار ) یکم تا 30؍جون 2026ء کے دوران ناندیڑ پولیس رینج میں گٹکھا اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ شہاجی اماپ کی قیادت میں جاری اس مہم کے تحت یکم تا 7؍جون 2026ء کے پہلے ہفتے میں گٹکھا کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس دوران ضلع ناندیڑ میں 11، ضلع پربھنی میں 9، ضلع ہنگولی میں 3 اور ضلع لاتور میں 7 کارروائیاں کی گئیں۔ مجموعی طور پر 30 مقدمات درج کیے گئے اور 48 ملزمان سے 67 لاکھ 2 ہزار 671 روپئے مالیت کا گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔
پان ٹپریوں کی وسیع پیمانے پر جانچ:
گٹکھا اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے پولیس نے پان ٹپریوں کی بڑے پیمانے پر جانچ مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ ہفتے ناندیڑ پولیس رینج میں مجموعی طور پر 2,702 پان ٹپریوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ منشیات ذخیرہ کیے جانے کے مشتبہ مقامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
’خبر‘ ہیلپ لائن کو بڑھتا ہوا عوامی تعاون:
غیر قانونی کاروبار کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے ’’خبر‘‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے موبائل نمبر 9150100100جاری کیا گیا ہے۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے شہری غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق درست معلومات پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر تک پہنچا رہے ہیں۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گٹکھا، منشیات اور دیگر غیر قانونی کاروباروں کے بارے میں معلومات مذکورہ نمبر پر فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے فراہم کریں اور اپنے علاقے کو غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے