कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں پریگابالین کیپسول (Pregabalin Capsules )کی غیر قانونی فروخت کرنے والے میڈیکل دکانداروں کے خلاف کارروائی

ناندیڑ :24؍مئی (نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر پولیس کے تحت وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے کرائم برانچ دستہ اور فوڈ اینڈ ڈرکس ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور Pregabalin Capsules کی غیر قانونی فروخت کرنے والے دو میڈیکل دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔23 مئی کی رات تقریباً 9 بجے آکسیجن میڈیکل،بافنا ناندیڑ اور ہیلتھ اوکے میڈیکل، دت نگر روڈ، سمرت نگر کے میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مارا گیا۔ اس کارروائی میں Pregabalin Capsules کی مجموعی طور پر 1540 گولیاں ضبط کی گئیں جن کی اندازاً قیمت 38 ہزار 38 روپئے بتائی گئی ہے۔یہ کارروائی پولیس سب ڈویژنل آفیسر رامیشور وینجنے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر پرمیشور کدم، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنیل بلنگے اور دیگر اہلکاروں  شیوسامبھ مٹھپتی، حبیب چاؤس، رمیش سوریہ ونشی، بھاؤ صاحب راٹھوڑ، جولا سنگھ باوری، سنتوش پوکلے، ولاس کدم  سمیت کرائم برانچ کے افسران و عملہ نے انجام دی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نشے کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں کی فروخت کی اطلاع ملنے کے بعد جال بچھایا گیا۔ پولیس نے فرضی گاہک بھیج کر میڈیکل اسٹور سے گولیاں خریدیں، جس کے بعد متعلقہ دکانوں پر چھاپہ مار کر کارروائی کی گئی۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ متعلقہ میڈیکل دکانداروں کے پاس ادویات کی فروخت کے لیے ضروری دستاویزات موجود نہیں تھے۔ مزید کارروائی فوڈ اینڈ ڈرکس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہے۔ پولیس انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اس قسم کی نشہ آور ادویات فروخت نہ کی جائیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے