कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں مانسون کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کی مشق

مختلف محکموں نے مشترکہ طور پر لیا حصہ

ناندیڑ: 12 جون (راست) ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کلکٹر آفس ناندیڑ کی جانب سے مانسون 2026 ءکی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں سیلابی حالات میں انجام دیے جانے والے تلاش و بچاؤ کے کاموں سے متعلق ضلعی سطح کی فرضی مشق کالیشور گھاٹ، وشنوپوری ناندیڑ میں منعقد کی گئی۔ یہ مشق ضلع کلکٹر و ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر راہول کرڈیلے کی ہدایت پر ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر و ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرن امبیکر کی رہنمائی اور موجودگی میں انجام پائی۔اس فرضی مشق میں سیلابی صورتحال کے دوران تلاش و بچاؤ کا طریقہ، پیشگی تیاری، آئی آر بی بوٹ (IRB Boat) کی اسمبلنگ، اور ریسکیو آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کے تعارف اور ان کے عملی استعمال کی تربیت دی گئی۔ یہ تربیت ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ، ناندیڑ پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیم (QRT)، ضلع سرجن آفس کے طبی عملے اور تحصیل آفس ناندیڑ کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی گئی۔اس موقع پر ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے فائر آفیسر کیروجی داسرے کے ہمراہ نائب فائر آفیسر نلیش کامبلے نے آئی آر بی بوٹ کو اسمبل کرنے، سیلابی حالات میں تلاش و بچاؤ کے طریقوں اور استعمال ہونے والے آلات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی کی۔ پولیس محکمہ کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شندے کی موجودگی میں پی آئی درشنے اور کیو آر ٹی کے گیانوبا چونڈے نے گزشتہ سال انجام دیے گئے ریسکیو آپریشنز کی معلومات فراہم کیں۔ ضلع سرجن آفس کے ڈاکٹر سنیل کلکرنی اور سچن کوتاکونڈاوار نے سی پی آر (CPR) کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر کرن امبیکر نے گزشتہ سال بہترین انداز میں انجام دیے گئے تلاش و بچاؤ کے کاموں پر تمام متعلقہ محکموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی اور تربیت کے ذریعے مانسون 2026 ءکے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ لوہا کے تحصیلدار وٹھل پرلیکر اور ناندیڑ کے تحصیلدار سنجے وارکڈ نے بھی گزشتہ سال کے تجربات بیان کرتے ہوئے رواں سال مکمل تیاری کے ساتھ مستعد رہنے پر زور دیا۔اس موقع پر تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جگدیش کامبلے اور ڈاکٹر پروین منڈے نے مانسون کے دوران صحت کی احتیاطی تدابیر، پانی کی صفائی، سیلاب کے بعد اختیار کی جانے والی احتیاطوں اور حاملہ خواتین کی دیکھ بھال سے متعلق رہنمائی کی۔ اس تربیتی پروگرام کے رابطہ کار کی ذمہ داری ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کشور کُرہے نے انجام دی۔پروگرام کی نظامت نائب تحصیلدار سنیل ماچیواڑ نے کی، جبکہ ابتدائی کلمات گورو تیواری (DDMS) نے پیش کیے اور شکریہ بارکوجی مورے، ریونیو اسسٹنٹ نے ادا کیا۔اس تربیتی مشق میں ناندیڑ ضلع کے 16 تحصیل دفاتر، پنچایت سمیتیوں، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں اور پولیس محکمہ کے تقریباً 250 سے 300 افسران و ملازمین نے سرگرم شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کلکٹر آفس ناندیڑ اور تحصیل آفس ناندیڑ کے افسران و ملازمین نے خصوصی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے