कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ رینج میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم

تین ہفتوں میں 8000 پان ٹپریوں کی تلاشی، 58 مقدمات درج،1 کروڑ 18 لاکھ روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ:22؍جون ( نمائندہ اعتبار) یکم تا 30 جون 2026ء کے دوران پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جناب شاہ جی اوماپ کی جانب سے ناندیڑ رینج میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کے تحت یکم تا 21 جون 2026ء کے دوران مکمل ہونے والے تیسرے ہفتے کے اختتام تک گٹکھا کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف دفعہ 123 بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت ناندیڑ ضلع میں 16، پربھنی ضلع میں 18، ہنگولی ضلع میں 7 اور لاتور ضلع میں 9، اس طرح مجموعی طور پر 50 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح گانجا کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت ناندیڑ ضلع میں 6 جبکہ پربھنی اور لاتور اضلاع میں ایک، ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔گٹکھا اور منشیات کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مذکورہ بالا 58 کارروائیاں انجام دی گئی ہیں، جن میں 85 ملزمین سے مجموعی طور پر 1,18,01,116 روپئے مالیت کا گٹکھا، گانجا اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔
پان ٹپریوں کی وسیع جانچ مہم:
گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو مصنوعات کی پان ٹپریوں کے ذریعے ہونے والی فروخت روکنے کے لیے پولیس نے وسیع پیمانے پر جانچ مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ناندیڑ رینج میں پولیس نے آٹھ ہزار سے زائد پان ٹپریوں کی جانچ کی ہے، جبکہ منشیات کی ذخیرہ اندوزی کے ممکنہ مقامات کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے