कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں سادگی و سنت کے مطابق عقدِ نکاح، شاندار ولیمہ تقریب کا انعقاد

ملکاپور: 23 /مئی (محمد احسان سر): ملکاپور کے علاقہ مالوی پورہ میں وسیم انجم فرزند ندیم اللہ خان کا عقدِ نکاح بتاریخ 21 مئی 2026 بروز جمعرات، صبح 10 بجے، چاند تارہ مسجد، مالوی پورہ میں نہایت سادگی، سنتِ نبویؐ اور شریعتِ اسلامی کے مطابق انجام پایا. اس روح پرور تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور معزز شخصیات نے شرکت کی. بعد ازاں 22 مئی بروز جمعہ صبح شاندار ولیمہ تقریب مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو اسکول کے احاطے میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی. اس موقع پر شہر ملکاپور اور اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی و سیاسی شخصیات، دوست احباب اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی. مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں. تقریب میں خالد اللہ خان (سابق کونسلر)، طارق اللہ خان، ایڈوکیٹ نوید خان، ڈاکٹر قریش خان، آصف فراز خالد اللہ خان ، واصف خان، ارسلان خان سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے۔ حاضرین نے پرتکلف اور پرلطف ضیافتِ ولیمہ سے بھرپور لطف اٹھایا. اس موقع پر ندیم اللہ خان اور مجاہد اللہ خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ مسرت قرار دیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے