कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفلسی میں ایک خودداری، دیانت اور ایمان داری کا پیکر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا

از قلم: یوسف اقبال، مانورہ (واشم)

مؤرخہ 4ماہ جولائی 2026 کو ،،دولت خان گلاب خان ،، اپنے وطن اصلی،کانڈلی ضلع ایوت محل میں انتقال کرگئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے
بعض لوگ اپنی دولت سے نہیں بلکہ اپنے کرداراور اخلاق سے پہچانے جاتے ہیں۔ مرحوم بھی انہی میں سے ایک تھے ،جنہوں نے پوری زندگی انتہائی مفلسی اور تنگ دستی میں گزاری اور تا حیات اپنی خودداری، دیانت داری، ایمان داری پرقائم رہے اور سچائی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
مرحوم نے اپنی ساری عمر انتھک محنت و مزدوری کرتے ہوئے رزقِ حلال کمایا۔ غربت اور مشکلات کے باوجود نہ کبھی کسی کے سامنے دستِ سوال دراز کیا ، ان کے دل میں خوفِ خدا اس قدر رچا بسا تھا کہ حلال و حرام کی تمیز، امانت و دیانت اور سچائی کو ہمیشہ اپنی زندگی کا شعار بنائے رکھا۔ یہی وجہ تھی کہ مرحوم غربت میں رہتے ہوئے ہر چھوٹے بڑے کے ہر دلعزیز شخصیت کے مالک بن گءے تھے، ہر کوئی موصوف کو دولت چچا کے نام سے پکارتا تھا ۔
اگر کسی خیر خواہ نے ان کی مالی تنگی کو محسوس کرتے ہوئے نہایت محبت اور حکمت کے ساتھ تعاون کیا تو وہ اسے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیتے، لیکن کبھی کسی سے مطالبہ یا شکوہ نہ کیا۔ ان کی خودداری، قناعت اور خدا ترسی ہم سب کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہے۔
آج دولت چچا تو نہیں رہے مگر ان کی یاد سدا ہر ایک کے دل میں ذندہ رہے گی ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پسماندگان افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
مرحوم کو مؤرخہ 5 ماہ جولائی کو نم آنکھوں سے سپردخاک کیا گیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے