कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معروف سوشل ورکرایوب خان کے فرزند رضوان خان رشتۂ ازدواج میں منسلک

ناندیڑ:15؍جون ( نامہ نگار) رحمت نگر کے ساکن و معروف سوشل ورکر جناب ایوب خان کے فرزند رضوان خان گزشتہ دنوں 11؍جون 2026ء ، بروز جمعرات بوقت بعد نمازِ عصر بلال نگر ناندیڑ کے ساکن عبدالوہاب صاحب (مرحوم) کی دُختر یاسمین بیگم کے ہمراہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ نکاح کی پُررونق محفل انور گارڈن فنکشن ہال سے متصل مسجد میں انجام پائی۔ اس ضمن میں ولیمہ مسنونہ کی شاندار تقریب 12؍جون بروز جمعہ ، بعد نمازِ مغرب ، انور گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کی گئی اور مہمانوں کے لیے ضیافت کا نظم کیا گیا۔ ہر دو تقاریب میں عزیز و اقارب، دوست و احباب کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی و تعلیمی شعبہ جات سے وابستہ معزز شخصیات نے شرکت کی۔ حاضرین نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحال، کامیاب اور پُرسکون ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آئے ہوئے تمام مہمانوں کا پُرتپاک استقبال جناب ایوب خان ، یوسف خان، عبدالحمید خان، انور خان، امجد خان، محمد انبیاء خان، عمران خان، محسن خان، عرفان خان، اسلم خان و خان فیملی نے کیا۔ اس موقع پر نوشہ کے والد محترم جناب ایوب خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت کو اپنے لیے باعثِ مسرت قرار دیا۔ ’’ ادارہ اعتبار نیوز‘‘ جناب ایوب خان و جملہ متعلقین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوشہ و عروس کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعاگوہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے