कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام‘‘ انسانیت کے نام

از : ثناء وقار [کاونسلنگ سائیکالوجسٹ, بین الاقوامی یوتھ رائٹر ]
نواب پورہ اورنگ آباد مہاراشٹر

ہر وصف ہر کمال میرے مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ہے , کتنی کشش جمال رسول مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ہے 🌷 اللہ ہم سے صرف عبادت ہی نہیں انسانیت کی بھی تکمیل چاہتا ہے انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ تعالی کی عبادت اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کے عمل کو ہر دین اور ہر مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور وہ شخص اللہ کو زیادہ محبوب ہے جو اس کی کنبے کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو اسلام انسانیت کا علمبردار ہے انسانیت کے وجود کا اگر ہم بغور مطالعہ کریں تو انسانیت کے مفہوم مقام وہ مرتبہ کے بارے میں قرآن کریم کے اندر واضح طور پر آیات موجود ہے جس کا مقصد ہر دور میں انسانیت کے مفہوم کو عام کرنا اور معاشرے میں انسانیت کے کردار کو سامنے لانا ہے سیرت محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام بنی نوع انسان کے لیے ایک کامل نمونہ ہیں پیغمبر اسلام کی سیرت میں جامعیت ہے اس لیے طبقہ انسانی کے لیے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت ہدایت کا نمونہ اور نجات کا ذریعہ ہے اسلام میں دو چیزیں ہیں: کتاب اور سنت ” کتاب سے مقصود قرآن مجید اور سنت سے مراد احادیث ہیں آج بھی اس کامل تعلیم کی سیرت کو فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے گویا سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کا ائینہ خانہ ہے جس میں دیکھکر ہر شخص اپنے جسم و روح, ظاہر و باطن, قول وعمل, زبان و دل, آداب و رسوم , طور و طریق کی اصلاح اور درستی کرتا ہے. ایسی کامل و جامع ہستی جو اپنی زندگی میں ہر نوع اور ہر قسم, ہر گروہ اور ہر صنف انسانی کے لیے ہدایت کی مثالیں اور نظیریں ہیں جو غیظ و غضب اور رحم و کرم, شجاعت اور بہادری, رحم دلی, دین اور دنیا دونوں کے لیے ہم کو اپنی زندگی کے نمونوں سے روشن کیا. ربیع الاول کے مہینہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خاص نسبت ہے اللہ تعالی کے بعد اس کائنات میں سب سے زیادہ قابل احترام ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے امت مسلمہ 1400 سال سے فائدہ اٹھا رہی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات دوچار سو سال کے لیے نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تو قیامت تک کے لیے ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مکمل نظام حیات ہے اس پر عمل پیرا ہونے سے نہ صرف سماجی, معاشی, سیاسی اخلاقی, نفسیاتی, تعلیمی بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ہم عروج حاصل کر سکتے ہیں اور صحت اور توانائی کی دولت سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں . حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام عالم کے انسانوں کے لیے باعث رحمت ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمہ پہلو خیر و برکت کی حامل ہیں اسلام دین فطرت ہے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھوں دین کی تکمیل ہوئی. تمام عالم کے انسان کے لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اچھے کردار کی بہترین مثال ہے بہرحال یہ واضح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ہدایت کی جو روشنی پھیلی وہ انسانیت کے ہر طبقہ کے لیے مکمل رہنمائی ہے. خواہ وہ بڑے سے بڑا فلاسفی, مفکر سائنس داں یا دانشور ہو یا ایک عام انسان ” سورہ الاعراف کی آیت 157- 156 میں پوری نوع انسانی کے لیے بلکہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے اہم پہلو کو نمایاں کیا گیا ہے. رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کا پیغام پورے عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ربیع الاول کے اس بابرکت مہینے میں دوسرے مذاہب کے لوگوں تک محبت, حسن اخلاق, دوستی امن , بھائی چارگی اور خدمت کے ذریعے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسلام کا خوبصورت پیغام پہنچیں اس کے لیے وطن عزیز ہندوستان میں ایک بہترین مہم جاری ہے ” Prophet for all ” حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے ممبئی کی مختلف ملی اور سماجی تنظیموں بالخصوص اسلام جمخانہ کی جانب سے کئی سالوں سے ” پرافیٹ فار آل ” مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس مہم کا بنیادی مقصد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات جو رحمت, محبت امن, رواداری خدمت انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مشتمل ہے امسال بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات کو بالخصوص برادران وطن تک پہنچانے کے لیے متعدد پروگرامس منعقد کرنے کا منصوبہ کیا گیا مہم کا شیڈیول : اس طرح سے ہے (14/ اگست یوم تعارف رسول صلی اللہ علیہ وسلم, 15/ اگست یوم نوجوان سفیران , 16/ اگست یوم تعارفی مسجد, 17/ اگست یوم خاندان و شکر گزاری, 18/ اگست یوم صحت و امید , 19/ اگست یوم بچوں کی ترجیح ,20/ اگست یوم ہمدردی, 21/ اگست یوم ہم آہنگی, 22/ اگست یوم سر سبز زمین, 23/ اگست یوم تحفہ حیات, 24 /اگست یوم خدمت انسانیت, 25/ اگست یوم پیغمبر برائے سبھی, 26 /اگست یوم رحمت برائے سبھی) یہ تمام منصوبہ بندی شہر اورنگ آباد مہاراشٹر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران” پرافیٹ فار آل "مہم کے کمیٹی ممبران اور ذمہ داران ‘ با وقار اشخاص ” پروفیسر قاسم امام صاحب , عامر ادریسی صاحب, سعید خان صاحب, اور پرنسپل زیبا ملک صاحبہ نے میٹنگ میں شرکت فرما تمام شرکا کو اس منصوبہ بندی سے آگاہ کیا. میں ثناء وقار اس مبارک مہم کو پروان چڑھانے کے لیے تمام امت مسلمہ اور نوجوانوں سے التجا کرتی ہوں کہ اس مہم میں جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور امت محمدی ہونے کا ثبوت دیں ہر مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی اخلاق کا سفیر بن سکتا ہے ائیے دوستی کو فروغ دیں, غلط فہمیوں کو دور کر کریں اور رحمت, ہمدردی, امن انصاف ,انسانیت کی خدمت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو عام کیجیے آخر میں ہم ” پرافیٹ فار آل ” مہم کے تمام کمیٹی ممبران ذمہ دار افراد جو اس مبارک کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں تمام باوقار شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہے اور اللہ تعالی سے دعا کرتے آپ تمام کے کے اس مبارک مقصد کواللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے اور تمام افراد کو اس کا اجر عطا کرے آمین ” کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے ‘ تو ہم تیرے ہیں , یہ جہاں چیز ہے کیا ‘ لوح و قلم تیرے ہیں🌹

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے