कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لاتور اور ہنگولی میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ٹیم کی خصوصی کارروائیاں

لاتور ضلع کے احمدپور میں مٹکا اڈوں پر چھاپے، جبکہ ہنگولی کے اونڈھا ناگناتھ ریت گھاٹ پر کارروائی، 1 کروڑ 25 لاکھ روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ:4 ؍جون(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج میں غیر قانونی کاروباروں پر روک لگانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے لاتور اور ہنگولی اضلاع میں خصوصی پولیس ٹیم روانہ کی تھی۔ اس ٹیم نے 03 جون 2026ء کو لاتور ضلع کے احمدپور میں سبزی مارکیٹ کے علاقے میں بھارت فروٹ کمپنی کے قریب چلائے جا رہے مٹکا بکی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 17,890 روپئے نقد رقم اور 14 ہزار روپئے مالیت کے 2 موبائل فون ضبط کیے۔ اس معاملے میں 3 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف احمدپور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 375/2026کے تحت مہاراشٹر جواء قانون کی دفعہ 12(اے) کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح احمدپور کے بس اسٹینڈ کے قریب ایک شیڈ میں ’’تتلی بھورا‘‘ نامی جوئے کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 13,810 روپئے نقد رقم اور 18 ہزار روپئے مالیت کے 2 موبائل فون ضبط کیے گئے۔ اس معاملے میں 4 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف احمدپور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 376/2026کے تحت مہاراشٹر جواء قانون کی دفعات 4 اور 5 کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا۔دریں اثنا پولیس ٹیم کو اطلاع ملی کہ ہنگولی ضلع کے اونڈھا ناگناتھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی طور پر ریت نکالی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر ٹیم نے چیمے گاؤں کے حدود میں دریائے پورنا کے ریت گھاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہائیوا گاڑیاں، 2 جے سی بی مشینیں، ایک ٹریکٹر اور دریا سے نکال کر رکھی گئی 10 براس ریت ضبط کی۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔
اس معاملے میں اوندھا ناگناتھ پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 408/2026کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 303(2)، 62 اور 3(5)، مہاراشٹر لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعات 48(7) اور 48(8)، نیز مائنز اینڈ منرلز (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ کی دفعات 4 اور 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اوندھا ناگناتھ پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر امول انگولے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ان تینوں کارروائیوں کے دوران پولیس ٹیم نے مجموعی طور پر 1,25,93,700 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا اور ملزمین کے خلاف مذکورہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے علاوہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، سنجیو جِنکلواد، پولیس کانسٹیبل گنیش دھمال اور کاماجی گاولی نے حصہ لیا۔ ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اوماپ نے تمام افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔غیر قانونی سرگرمیوں کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے 9150100100نمبر پر ’’خبر‘‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی کاروباروں کی معلومات اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے فراہم کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے