कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قانون ساز کونسل انتخابات: پولنگ مراکز کے اطراف امتناعی احکامات نافذ

ناندیڑ: 17 جون(نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ناندیڑ مقامی اتھارٹی حلقۂ انتخاب کی رائے دہی کا مکمل عمل پُرامن، بے خوف اور منصفانہ ماحول میں انجام دینے نیز انتخابی مدت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے جمعرات 18 جون 2026 کو پولنگ مراکز کے اطراف بھارتی شہری تحفظ ضابطہ 2023 کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ یہ اطلاع ضلع کلکٹر دفتر ناندیڑ کی جانب سے دی گئی ہے۔ضلع ناندیڑ کے تحصیل دفاتر ناندیڑ، کنوٹ، حدگاؤں، بھوکر، قندھار، دھرم آباد، بلولی اور دیگلور میں قائم پولنگ مراکز کے اطراف 200 میٹر کے دائرے میں تمام سیاسی جماعتوں کے کیمپ، تمام دکانیں، موبائل فون، کارڈلیس فون، پیجر، وائرلیس سیٹ، لاؤڈ اسپیکر، ہر قسم کے پھیرے والے اور دیگر الیکٹرانک آلات، انتخابی کام کے علاوہ نجی گاڑیوں کا استعمال، متعلقہ جماعتوں کے انتخابی نشانات کی نمائش اور انتخابی عمل سے غیر متعلق افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق ناندیڑ قانون ساز کونسل کے مقامی اتھارٹی حلقۂ انتخاب کی دو سالہ انتخابی عمل 2026 کے پیش نظر یہ احکامات ضلع ناندیڑ کی حدود میں 18 جون 2026 کو ووٹنگ شروع ہونے سے لے کر ووٹنگ کے اختتام تک پولنگ مراکز کے اطراف نافذ العمل رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے