कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ناندیڑ میں سخت سکیورٹی کا مطالبہ، سابقہ دھماکہ کیس کی شفاف تحقیقات پر زور

ایس ڈی پی آئی کا پولیس انتظامیہ کو مکتوب

ناندیڑ: 24؍مئی ( راست) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) ناندیڑ ضلع کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے اور سابقہ موٹر سائیکل دھماکہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کے مطالبہ پر مبنی ایک اہم مکتوب ضلع پولیس انتظامیہ کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ مکتوب ضلع صدر جناب احمر ندیم کی قیادت میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کے حوالے کیا گیا۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑ شہر کے دونوں عیدگاہ میدانوں سمیت ضلع بھر کے مختلف عیدگاہ مقامات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہزاروں مسلمان نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے جمع ہوں گے۔ ایسے حساس موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
ایس ڈی پی آئی نے 22 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے دن واجیگاؤں عیدگاہ میدان کے قریب پیش آئے مشتبہ اسکوٹر دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی تھی۔ پارٹی کے مطابق اگر بروقت حالات قابو میں نہ آتے تو بڑا جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔
پارٹی نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدگاہ میدان اور اس کے اطراف میں بھاری پولیس بندوبست تعینات کیا جائے، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں موجود رکھی جائیں، علاقے کی پیشگی تلاشی لی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے۔ اس کے علاوہ مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنے، ٹریفک نظام کو منظم بنانے کے لیے الگ عملہ تعینات کرنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیم تشکیل دینے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ عوام میں اعتماد بحال رکھنے کے لیے مسلسل پولیس پٹرولنگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایس ڈی پی آئی نے اپنے مکتوب میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ 22 مارچ 2026 کے موٹر سائیکل دھماکہ کیس کی تحقیقات اب تک کہاں تک پہنچی ہیں۔ آیا اس میں ملوث افراد کی شناخت ہوئی ہے یا نہیں، اور کیا کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے؟ اگر گرفتاریاں ہوئی ہیں تو ان کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی گئی؟ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی شفاف تحقیقات کرکے عوام کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔
پارٹی نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ مذہبی اجتماعات کے دوران سکیورٹی میں معمولی سی کوتاہی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے پولیس کو پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ حفاظتی انتظامات انجام دینے چاہئیں۔
ایس ڈی پی آئی ناندیڑ ضلع نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس انتظامیہ اس حساس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مکمل امن و امان، بھائی چارہ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
جاری کردہ: میڈیا سیل، ایس ڈی پی آئی ناندیڑ ضلع
رابطہ: 9922008959

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے