कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عاجزی اور انکساری ایک خوبصورت زیور

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی، پربھنی
9881836729
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

ایک حدیث میں ہے: من تواضع للہ رفعہ اللہ۔ اس حدیث کے چند الفاظ میں بہت سارے محبت اور عجز کے معنی و مطالب ہم پر آشکار ہوتے ہیں۔ بس کوشش اس بات کی ہونا چاہیے کہ ہم لوگوں سے کس طرح بھلائی اور عاجزی کا معاملہ کریں۔
ایک حدیث میں ہے: الکلمۃ الطیبۃ صدقۃ، یعنی اچھی اور عاجزی سے کسی کو بات کرنا صدقہ کے مترادف ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور ایک کامیاب سسٹم کے تحت اللہ نے ہمیں عطا کیا ہے۔ اسلام نے انسانوں کے درمیان (Religious tolerance) رواداری، (Moral values) حسنِ اخلاق اور عدل و انصاف کو رائج کرنے کا حکم دیا ہے۔
اگر آپ کا پڑوسی غیر ہو تو آپ پر زیادہ لازم ہے کہ ہم اس کی خیریت طلب کریں۔ وہ اگر مفلوک الحال اور پریشان ہے تو اسلام کی اولین تعلیم ہے کہ اس کی مدد کریں۔ اور اگر آپ اس کی استطاعت نہیں رکھتے تو براہِ کرم اپنے گھر میں کھائے ہوئے پھل کے چھلکے کسی پڑوسی کے گھر کے سامنے نہ ڈالیں۔ دوسروں کے درد اور تکلیف کو محسوس کریں۔ اسلام کی یہ بھی ایک (Basic and fundamental knowledge) بنیادی تعلیم ہے۔ اور یہی نہیں، اللہ کے نزدیک بندوں کے حقوق اور ان سے حسنِ سلوک کی زیادہ اہمیت ہے۔ اور جو بندوں کے حقوق ادا نہیں کرتا، وہ اللہ کے حقوق میں بھی کتروبیونت کرتا ہے۔
ہمارا مذہب اسلام یہ بھی نہیں سکھاتا کہ آپ کسی فائدے کی بنیاد پر ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں، بلکہ ہر انسان سے بغیر مطلب کے خوش اخلاقی سے ملنا چاہیے۔ دو قسم کی خوش اخلاقی، دونوں سے فائدہ ہے، مگر بغیر مطلب کے لوگوں سے عاجزی اور انکساری کے بے شمار فوائد ہیں۔
چناں چہ حدیث میں ہے: تم میں بہترین وہ ہے، جس کے اخلاق اچھے ہوں۔ الدین یسر، دین بہت آسان ہے۔ دینِ اسلام نے انسان کو راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانے سے لے کر استنجا کے طریقے سے بھی روشناس کروایا۔ لیکن آج جو دیکھنے کو ملتا ہے، وہ اس کے برعکس، کیوں کہ آج کے اس پرفتن دور میں انسان اپنے آپ کو بڑا اور دوسرے کو چھوٹا بتانے میں ہمہ تن مصروف ہے۔ ہر انسان یہ چاہ رہا ہے کہ میں بڑا اور وہ چھوٹا ہے۔
ہمیں شہد کی مکھیوں سے یہ خوبصورت (Message) لینا چاہیے، جو انسان کے فائدے کے لیے لاکھوں پھولوں کا رس اکٹھا کرتی ہیں، جن کو لاکھوں کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے۔ اور ہمیں انسانوں سے رواداری، محبت اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کے لیے کوئی قیمت ادا کرنی نہیں ہوتی۔
خدا کی اس دنیا میں اللہ نے دستور اور قوانین بنائے تاکہ انسان اس کسوٹی میں کامیاب ہو۔ جس طرح شہد کی مکھیوں کے لیے لازم تھا کہ وہ پھولوں کے رس کے لیے دور دراز کا سفر کریں اور انسان کے لیے شہد تیار کریں۔ بس انسان کو بھی چاہیے کہ وہ انسانیت کے فروغ اور اس کی بقا اور نفع رسانی کے لیے جدوجہد کریں۔ مذکورہ شہد کی مکھیاں ہمارے لیے ایک خوبصورت اور مبنی بر حقیقت مثال ہیں۔
ایک حدیث میں ہے: خیر الناس من ینفع الناس۔ بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی ذات سے دیگر لوگوں کو نفع رسانی کا ذریعہ بنتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت اور عاجزی سے پیش آتے ہیں۔ (Ego) انانیت اور جھوٹی شان سے اجتناب کریں۔ اکڑ کر آدمی بلندی پر نہیں چڑھ سکتا، لیکن جھک کر انسان پہاڑ کی (Peak of mountain) اونچائی پر پہنچ سکتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کرنے لگا۔ آپ نے اس کے آنے سے پہلے فرمایا: یہ شخص اپنے خاندان یا عیال کے لیے برا ہے۔ اور آنے کی اجازت دی۔ اور پھر آپ نے اس شخص سے انتہائی نرمی (Modesty)، عاجزی اور محبت سے پیش آئے۔ جب وہ لوٹا تو حضرت عائشہ نے کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ وہ اپنے عیال کے لیے برا ہے۔ آپ تو اس سے نرمی، خندہ پیشانی اور مسکرا کر پیش آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! قیامت کے دن سب سے بدترین شخص وہ ہوگا، جس کی زبان اور شر کے ڈر سے لوگ اس سے ملنا چھوڑ دیں۔
اس میسج سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہم بروں سے بھی اچھائی کا معاملہ کریں تاکہ اس پر اسلامی تعلیمات، اسلامی تہذیب و تمدن (Islamic civilization) کے اچھے اثرات مرتب ہوں۔ لیکن آج ہمارا اوروں کے ساتھ کیا معاملہ ہے، ہم اچھوں کو بھی برا ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، بلکہ بس چلا تو اچھوں کو برا ثابت کرنے میں مال کا بھی استعمال کرتے ہیں، جو ایک شرمناک بات ہے۔
پیغمبرِ اسلام جب کبھی صحابہ میں بیٹھتے تو کوئی (Stranger) اجنبی ایک نظر میں پہچان نہیں پاتا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں۔ اور آج ہم اپنے آپ کو نمایاں اور سرِ فہرست بتانے کے لیے نہ جانے کیسی کیسی تشہیر کر رہے ہیں، جو صرف (Ostentation) تصنع اور ریاکاری کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
مذہبِ اسلام نے ہمیں جو صاف و شفاف تعلیم عطا کی ہے، وہ صرف ہم نے کچھ سیکھی ہے۔ لیکن اصل مقصد جو عمل کہلاتا ہے، جو روح کہلاتی ہے، اس سے ہم بہت دور ہیں۔ وہ ہم سے مفقود ہے۔ بہت سارے اہلِ علم ہیں جو پند و نصائح اور لمبی لمبی تقاریر کرتے ہیں اور جو قطع تعلق کرنے کے نقصانات بیان کرتے ہیں، وہ خود اس کے مرتکب ہوتے ہیں، جو ایک المیہ ہے۔
جب خوفِ خدا انسان کے دل سے رخصت ہوتا ہے تو پھر وہ ان ساری باتوں کو نظر انداز کرتا ہے اور معمولی سمجھتا ہے، جبکہ وہ آخرت کی تخریب کاری کا سبب ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر جیفری لانگ (Dr. Professor Jeffrey Lang) ریاضی کے مصنف ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد قرآن کے حقیقی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں کہ قرآنِ کریم اور اسلامی تعلیمات محض چند دستور اور ضابطوں پر محدود نہیں ہیں۔ قرآنِ کریم میں (Creator of universe) خالقِ کائنات نے تقریباً انسانیت، اخلاقیات، انسان کی عظمت اور اس کا احترام جیسے اہم نکات پر دنیا کے انسانوں کی توجہ مبذول فرمائی ہے، جو کہ دنیا کے تمام انسانوں کو اس بات کی دعوتِ سخن دیتا ہے اور غور و فکر کی طرف توجہ مبذول کرواتا ہے۔
چناں چہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت نے تمام پیغمبروں کا سردار اور دونوں جہاں کے لیے رحمت للعالمین بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے