कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالمی یومِ یوگا کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دریائے گوداوری کے گھاٹ علاقے میں صفائی مہم کامیاب

ناندیڑ:21؍جون ( نمائندہ اعتبار) عالمی یومِ یوگا کے موقع پر ناندیڑ واگھالہ سٹی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 21 جون 2026ء کو صبح دریائے گوداوری کے گھاٹ علاقے میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ ’’صحت کے لیے یوگا اور ماحول کے لیے صفائی‘‘ کا پیغام دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں کے افسران، ملازمین اور مقامی شہریوں نے اس مہم میں پُرجوش انداز میں حصہ لیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے کہا کہ ’’دریائے گوداوری صرف ایک دن کی مہم سے صاف نہیں ہوگا بلکہ اسے مکمل طور پر آلودگی سے پاک بنانے کے لیے سال کے 365 دن مسلسل کام کرنا ہوگا۔‘‘اس صفائی مہم کا افتتاح میئر محترمہ کویتا سنتوش مولے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے اور پولیس انسپکٹر جنرل شاہ جی اماپ بطورِ خاص موجود تھے۔مہم کے دوران دریائے گوداوری کے مرکزی گھاٹ اور اطراف کے علاقوں سے کچرا، پلاسٹک کی تھیلیاں، نرمالیہ اور دیگر فضلات جمع کرکے پورے علاقے کو صاف ستھرا بنایا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے صفائی سفیروں اور محکمہ صفائی کے عملے نے جدید آلات کی مدد سے گھاٹ کی صفائی انجام دی۔اس موقع پر معززین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’یوگا ہمیں جسمانی اور ذہنی صحت فراہم کرتا ہے، جبکہ صفائی ہمارے ماحول کو صحت مند بناتی ہے۔ دریائے گوداوری ناندیڑ کی زندگی کی اہم شاہ رگ ہے، اس لیے اس کے گھاٹوں کا تحفظ اور صفائی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ صرف آج کے دن تک محدود نہ رہیں بلکہ آئندہ بھی دریا میں کچرا پھینکنے سے گریز کرتے ہوئے اس صفائی مہم کو جاری رکھیں۔‘‘اس مہم میں میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر نیلیش سُنکیوار، محکمہ صفائی کے ڈپٹی کمشنر نتین گاڈھوے، اسسٹنٹ کمشنر محمد غلام صادق، تمام محکموں کے سربراہان، چیف صفائی انسپکٹر، تمام صفائی انسپکٹرس، میونسپل ملازمین، سماجی تنظیموں کے نمائندے، ماحول دوست افراد اور سیکڑوں شہریوں نے رضاکارانہ طور پر محنت کی۔جمع شدہ تمام کچرا میونسپل کارپوریشن کی کچرا بردار گاڑیوں کے ذریعے مناسب تلفی کے لیے ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ دریا کو آلودہ کرنے والے عناصر پر آئندہ مسلسل نظر رکھی جائے گی اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی دریائے گوداوری کے تقدس کے تحفظ اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے میونسپل انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔میونسپل کارپوریشن کے اس قابلِ ستائش اقدام پر دریائی گھاٹ علاقے کے شہریوں اور عقیدت مندوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے