कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد ہائی اسکول اردو، بسمت میں ’نشہ مکت بھارت‘ مہم کے تحت ’نیشنل پلیج‘ پروگرام منعقد

بسمت:19؍اگست ( راست) حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی ہدایات کے مطابق، 18 اگست 2026 ءکو ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو، بسمت میں ’نشہ مکت بھارت مہم‘ کی 6 ویں سالگرہ کے موقع پر ’نیشنل پلیج اگینسٹ ڈرگ ابیوز‘ (National Pledge Against Drug Abuse) پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس پروگرام کا مقصد ریاستی سطح پر 100 فیصد آبادی کو اس مہم میں شامل کرنا اور منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے اساتذہ کی رہنمائی میں اجتماعی طور پر نشہ مُکتی (منشیات سے پاک رہنے) کا حلف لیا۔ طلبہ نے منشیات کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے والے پوسٹرز اور پلے کارڈز بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔ پروگرام میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر، تمام اساتذہ، طلبہ اور اولیاء (والدین) نے شرکت کی۔ اسکول نے اس اہم مہم میں سرگرم حصہ لے کر اپنی سماجی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔اس پروگرام کی نظامت سید عبداللہ صابر سید قمر سر نے کی، جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ انور خان سر، شیخ راشدہ باجی، پٹھان عطیہ ہینا باجی، شیخ اسماء باجی اور غیر تدریسی عملہ جمیل سروری سر، ہمبرڈے سر نے بہترین منصوبہ بندی کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے