कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیل ممبرا کے معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عرفان لاکھانی کی ہارورڈ یونیورسٹی میں نمائندگی

ڈاکٹر اسد اللہ خان کی جانب سے دلی مبارکباد

ممبرا :8؍اکتوبر(راست) ڈاکٹر عرفان لاکھانی شیل، ممبرا کے رہائشی ہیں اور انجمنِ اسلام کے علانہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز، ممبئی کے شعبۂ فائنانس و اکاؤنٹنگ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ۲۹ویں ہارورڈ اسلامک فائنانس کانفرنس میں بطور مقرر شرکت کی۔ یہ کانفرنس ۲۵ اور ۲۶ ستمبر ۲۰۲۶ کو بوائلسٹن ہال، کیمبرج، میساچوسٹس میں منعقد ہوئی۔ اس کا موضوع تھا’’ تبدیلی کے دور میں عالمی مالیات، استحکام، تکثیریت اور اسلامی مالیات کا کردار‘‘۔
جمعہ کی صبح منتظمین نے آخری لمحات میں ڈاکٹر لاکھانی کو افتتاحی اجلاس ’’اسلامیک فائنانس پرائمر‘‘ کی فیکلٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ اس اجلاس میں طلبہ اور پیشہ ور افراد کو اسلامی مالیات کی بنیادوں سے متعارف کرایا گیا۔
سنیچر کو انہوں نے’’ مسلمز اِن بزنس: انٹرپرینیورشپ، امپیکٹ اینڈ ایتھیکل کیپیٹل‘‘ کے عنوان سے چوتھے پینل میں شرکت کی۔ اس مذاکرے کا موضوع تجارتی کامیابی اور اخلاقی و سماجی مقاصد کی ہم آہنگی تھا۔ پینل کی نظامت جناب شہزاد بھٹی نے کی، جبکہ جناب رشدی صدیقی، جناب عاصم خان، ڈاکٹر مصطفیٰ سلامہ اور جناب فراس احمد بھی پینل میں شامل تھے۔
کانفرنس کے شریک چیئرمین جناب آدم لطیف نے ۲۹ ستمبر کو ڈاکٹر لاکھانی کو باضابطہ شکریہ نامہ ارسال کیا۔ خط میں ان کی شرکت کو کانفرنس کی کامیابی کا اہم حصہ قرار دیا گیا اور انہیں دوبارہ ہارورڈ مدعو کرنے کی امید ظاہر کی گئی۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے بانی و پرنسپل ڈاکٹر اسد اللہ خان نے ڈاکٹر لاکھانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’’شیل ممبرا سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر ماہرِ تعلیم کا ہارورڈ جیسے عالمی ادارے میں دو اجلاسوں میں شرکت کرنا ہم سب کے لیے، بالخصوص اہلِ ممبرا کے لیے، فخر کی بات ہے۔ یہ اعزاز ممبرا، ممبئی کی علمی برادری اور انجمنِ اسلام کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ یہ ممبرا کے ان نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ بھی ہے جو عالمی پلیٹ فارم کو اپنی پہنچ سے دور سمجھتے ہیں۔ اسلامی مالیات عدل، دیانت اور سماجی ذمہ داری کا پیغام ہے، اور ڈاکٹر لاکھانی نے دنیا کے سامنے اسی پیغام کی ترجمانی کی ہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیات سے نوازے۔‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے