कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں میٹر بائی پاس کر کے ساڑھے سات لاکھ روپے کی بجلی چوری، مقدمہ درج

سیلو :18؍ستمبر(ابرار بیگ)مہاوِترن کمپنی کے جِنتور سب ڈویژن کے تحت چلائی گئی بجلی چوری روکو مہم کے دوران سیلو تعلقہ کے دیولا بحالی مرکز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ میٹر بائی پاس کر کے براہِ راست بجلی استعمال کرنے کے جرم میں متعلقہ صارف کے خلاف جِنتور پولیس اسٹیشن میں الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کی دفعہ 135 کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مہاوِترن سیلو سب ڈویژن کے ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر ناگ ناتھ گووند اپا شنکر وار اور ان کی ٹیم نے سیلو-ساتونا روڈ پر واقع موضع دیولا پنروسن علاقے کا معائنہ کیا۔ اس جانچ کے دوران پایا گیا کہ صارف رامیشور دتا پاٹل گٹکل عمارت کے پیچھے واقع مہاوِترن کے کھمبے سے براہِ راست کنکشن (آکڑا) ڈال کر اور میٹر بائی پاس کر کے غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کر رہے تھے۔
مہاوِترن کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ صارف نے تقریباً 17,585 یونٹ بجلی چوری کی ہے۔ اس بنیاد پر مہاوِترن نے 7 لاکھ 21 ہزار 940 روپے بجلی کی قیمت اور 28 ہزار روپے سمجھوتہ رقم ملا کر کل 7 لاکھ 49 ہزار 940 روپے کے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر ناگ ناتھ شنکر وار کی شکایت پر جِنتور پولیس اسٹیشن میں انڈین الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کی دفعہ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں سینئر ٹیکنیشن رامیشور مچالے، سوریا کانت کاکڑے، ملازمین کنگرے اور ہنگے نے اہم کردار ادا کیا۔ پولیس انسپکٹر نامدیو شیواجی مدنے کی رہنمائی میں معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے