कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر میں مراٹھواڑا مکتی سنگرام دن کے موقع پر مختلف مقامات پر پرچم کشائی

سیلو :18؍ستمبر(ابرار بیگ)آج 17 ستمبر بروز جمعرات کو مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کے موقع پر سیلو شہر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔شہر کی مرکزی تقریب تحصیل آفس کے احاطے میں صبح 9 بجے منعقد ہوئی، جہاں سب ڈویژنل آفیسر شیلیش لاہوٹی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر سیلو کے تحصیلدار ڈاکٹر شیواجی مگر، نایب تحصیلدار وجے مورے، میونسپل کونسل کے صدر ملند ساونت، کونسلر منیش بھاؤ کدم، سینئر صحافی شری پاد کلکرنی، ابرار بیگ، دلیپ ڈاسالکر، ستیش آکات، نیز سابق فوجیوں اور تحصیل آفس کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سب ڈویژنل پولیس آفس میں صبح 8 بجے سب ڈویژنل پولیس آفیسر دیپک کمار واگھمارے کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام پائی۔ اس موقع پر خواتین اور مرد پولیس اہلکار بڑی تعداد میں حاضر تھے۔ سیلو میونسپل کونسل میں صبح 7:30 بجے صدر بلدیہ ملند ساونت نے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر نائب صدر بلدیہ سائی راج بھیا بوراڈے، چیف آفیسر مہیش گائیکواڑ سمیت بلدیہ کے تمام افسران اور ملازمین موجود تھے۔ نوتن کالج صبح 8:30 بجے پرنسپل ڈاکٹر اوتم راٹھوڑ کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی۔ اس موقع پر نوتن شیکشن سنستھا کے صدر ستیہ نارائن لویا، مکرند دگرسکر سمیت تمام اساتذہ اور عملہ موجود تھا۔ نوتن اسکول میں صبح 7:45 بجے ہیڈ ماسٹر کرن دیشپانڈے کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ تقریب میں سپروائزر گنیش مالوے، سریش ہواڑے، کاشیناتھ پلے واڑ، باباصاحب ہیلسکر اور پٹھان عزیز علی خان صاحب نے بالخصوص شرکت کی۔تمام مقامات پر تقاریب کا انعقاد نہایت نظم و ضبط اور احترام کے ساتھ مکمل ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے