कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سونکھیڑ حملے میں جاں بحق ہونے والے کفایت علی کے اہلِ خانہ سے ایم آئی ایم کی تعزیت اور مالی امداد

ناندیڑ :20؍جون(نمائندہ اعتبار)سونکھیڑ کے ایک پٹرول پمپ پر پلمبر کی حیثیت سے کام کرنے والے مزدور کفایت علی پر ہونے والے حملے میں ان کا المناک انتقال ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں تعزیت کے ساتھ ساتھ مالی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایم آئی ایم پارٹی کے ذمہ داران نے مرحوم کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر کفایت علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور پارٹی کی جانب سے مالی امداد کے طور پر ایک چیک اور نقد رقم پیش کی گئی۔ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی گئی۔اس موقع پر ایم آئی ایم کے سابق ریاستی صدر سید معین، مراٹھواڑہ صدر فیروز لالہ، پارٹی قائد مسعود خان، کارپوریٹر سید مجیب سید مختار، شمیم عبداللہ، لطیف لوکھنڈوالا، سید فصیح الدین، ڈاکٹر ناصر، الطاف حسین، حافظ باغوان، رحیم خان اور انصار احمد خان سمیت متعدد کارکنان اور شہری موجود تھے۔کفایت علی کے انتقال پر علاقے میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حاضرین نے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور انہیں ہر ممکن مدد مہیا کی جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے