कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور اُردو گھر اور انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرزند سولاپور مرحوم فاروق سیٌد کو خراج عقیدت

دنیا فاروق سید کے عروج کو دیکھ رہی ہے۔ میں نے انہیں ذرے سے آفتاب بنتے دیکھا ہے : ایوب نلامندو

سولاپور :23؍مئی(اقبال باغبان) : ادب اطفال کے نمائندہ علمبردار ، معروف صحافی، خادم اردو، ادب کی دنیا کا نہایت فعال اور متحرک کار پرداز ، فرزند سولاپور مرحوم فاروق سید کو سولاپور اُردو گھر اور انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے سنیئر صحافی ایوب نلامندو کی صدارت میں خراج عقیدت پیش کرنے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اُردو گھر کے اراکین محمود نواز، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار ، عبد المجید شیخ، محمد ایاز ، صحافی غفور شیخ، انڈین یوتھ اسوسی ایشن کے نائب صدر ابوبکر نلامندو، مظہر الوڑی، اسلم سید، جماعت اسلامی کے رکن خلیل احمد بانکری، سراج شیخ، پروگریسیو اردو اسکول کے ناظم کتب جعفر بانگی، سابق صدر مدرس ڈاکٹر سراج مومن، انور ہوٹگی، گوا سے تشریف لائے معروف صحافی عمران انامدار نے شرکت کی۔تقریب کی ابتدا رکن اردو گھر عبدالمجید شیخ نے تلاوتِ قرآن سے کی۔ رکن اردو گھر محمود نوازنے کہا کہ میں نے مرحوم کے ساتھ شانہ بہ شانہ ایک عرصے تک کام کیا اور کئی پروگرام منعقد کیے۔ میں نے اسٹیج پر بولنے کا ہنر ان ہی سے سیکھا۔ گوا سے تشریف لائے معروف صحافی عمران انامدار نے کہا کہ میں نے صحافت ان ہی سے سیکھی وہ میرے استاد تھے ۔ جعفر بانگی نے کہا کہ مجھے ڈراما میں کام کرنے کی تحریک ان ہی سے ملی۔ میں نے ان کے ساتھ کئی ڈرامے کیے۔ رکن اردو گھر ڈاکٹر ہارون الرشید باغبان نے کہا فاروق سید کے کام کی وجہ ممبئی میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔ اہلیان ممبئی اسی نسبت سے تمام سولاپور والوں کو بڑا مانتے ہیں۔ رکن اردو گھر محمد ایاز نے کہا کے مرحوم کی بدولت مجھے ممبئی میں بہت سے شوز ملے۔ رتناگیری سے تشریف لائے سابق صدر مدرس ڈاکٹر سراج مومن نے ان کو اُردو کا علمبردار کہا اور انہیں عالمی شخصیت قرار دیا۔ سولاپور اردو گھر کے کارگزار ناظم ساحر نداف نے کہا کہ مرحوم پانگل اُردو اسکول کے کتب خانے کے مثالی قاری تھے۔ بحیثیت ناظم کتب میں نے ان کو باذوق پایا۔ انڈین یوتھ اسوسی ایشن کے صدر اور مرحوم کے ہم جولی، تعزیتی نشست کے صدر ایوب نلامندو نے کہا کہ دنیا فاروق سید کے عروج کو دیکھ رہی ہے۔ میں نے انہیں ذرے سے آفتاب بنتے دیکھا ہے۔ انہوں نے اپنی محنت لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ میں اس کا شاہد ہوں۔ ادب اطفال کا روشن ستارہ غروب ہوا اس کا مجھے افسوس ہے۔ پروگرام کے اختتام میں سولاپور اُردو گھر کی طرف سے ان کی مغفرت کی دعا گئی اور تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ رکن اردو گھر محمود نواز نے شکریہ ادا کیا اور رکن اردو گھر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے