कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زکام

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

زکام اس بیماری کو کہتے ہیں، جس میں ناک سے مسلسل پانی بہتا ہےاور سانس لینے میں بھی کافی دشواری پیش آتی ہے۔۔ زکام ایک مہمان کے طور پر آتا ہے تین یا چار دن۔۔۔
ہمارے بہت سے مہمان اطلاع دیے بغیر آجاتے ہیں،اور سرپرائز کہتے ہیں،لیکن ہمارے مہمان جناب محترم زکام صاحب بڑے با وقار ہیں یہ بغیر اطلاع کے نہیں آتے ،اس لیے کہ ان کے مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔۔ ان کی اطلاع کچھ ایسی ہوتی ہے ،کہ زکام مہمان کے تشریف آوری سے پہلے آپ کو بہت پیاس لگے گی۔اور گلے میں خراش ہوگی دن بھر آپ گلا کھنکھارتے رہ جائیں گے۔ اور یہ مہمان ہمارے لیے تحائف بھی لاتے ہیں،جیسے ، بدن میں کمزوری، سر درد ،اور چھڑ چھڑا پن۔۔ سب سے بڑا تحفہ چھینکیں!! بات کرنے سے پہلے سلام کی بجائے ہم چھینکتے رہ جائیں گے  اور بات بھی ادھوری رہ جائےگی،اور ناک سے بہتے پانی کو اوپر کی جانب کھینچنے ہوئے مع آواز پھررررررر پھرررر۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ساری علامتیں ظاہر ہوں گی جناب محترم زکام صاحب مکمل طور پر تشریف لا چکے ہوں گے۔اور سب سے پہلے وہ آپ کی آواز میں معصومیت بھر دیں گے۔۔ آپ کی آواز بھلے ہی بھینس جیسی ہو آپ کی آواز سن کر آپ پر رحم آجائے گا! لیکن اس یہ دور انتہائی نازک ہے،آپ کی زکام سے لوگ ڈر جائیں گے اور آپ کو کرونا کا مریض کہہ کر آپ سے دور بھاگیں گے زکام کی وجہہ سےناک  سے پانی کے ساتھ آپ کے آنکھوں میں بھی پانی آئے گا۔ آنکھیں لال ہو جائیں گی اور آپ کی ناک کسی ٹماٹر کی طرح سرخ ہوگی۔اور زکام سے کان بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ پورے بدن میں کمزوری کی لہر دوڑ جائے گی۔اور قوت مدافعت بھی کم ہوگی جس کے سب بعض اوقات کمزوری بخار بھی لے آتی ہے۔
جناب زکام صاحب کی تشریف آوری  سے دن میں تو کوئی خاصی دشواری نہ ہوگی لیکن۔ رات میں آپ کا حال بحال ہو جائے گا۔اگر آپ لحاف اوڑھ لیں تو سانس کی تکلیف ہوگی نہ لیں تو بھی دشواری ہوگی۔ آگے چل کر زکام ناک کے ایک حصے کو بالکل آرام مہیا کرتا ہے اور دوسراحصہ کام پر لگا ہوتا ہے۔زکام سے آپ کا ذائقہ بھی متاثر ہوگا۔  عام طور پر یہ مہمان تین دنوں کے لیے ہی آتے ہیں لیکن اگر ہم ان کی میزبانی میں ،تلی بھنی چیزیں، اچار ،آیسکریم ، چپس کرکرے وغیرہ پیش کریں گے تو اس میزبانی کے ایوز وہ ہمیں کھانسی کا تحفہ دیں گے اور مزید ہمیں میزبانی اور خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔
کہا جاتا ہے کہ زکام کا علاج نہیں کرنا چاہیے،اور اس کی ساتھ ہمیں ہر کوئی اپنے اپنے تجرباتی نسخے سناتے ہیں،کہ۔
پانی ابال کر پیئیں،
بھاپ لیجیے،
سردی اور ٹھنڈے پانی سے دور رہیئے،
دھول سے بچ کر رہیےء،
ابلے ہوئے انڈے کھائیے،
کالی چائے کا استعمال کیجیے،وغیرہ۔
جناب محترم زکام صاحب بہت بے حس ہوتےہیں ،یہ کبھی آپ ہر ناراض نہیں ہوتے اور بار بار تشریف لاتے ہیں کسی کو ہر مہینہ دو مہینے میں خدمت کا موقع فراہم کرتے ہیں تو کہیں ہر چھے مہینے میں ملاقات ہو جاتی ہے۔
زکام کے لیے بہت کچھ کہہ دیا ، ایک تو ہر کوئی کرونا وائرس کا رونا رو رہا ہے ہمیں مہمان زکام سے دوری ہی رکھنی چاہیے،کہیں یہ معمولی سا زکام دوبارہ پھیل کر لاک ڈاؤن نہ لگا دے اور جناب محترم زکام صاحب اپنے لیے لکھا کلام سن کر کہیں مجھے ہی مہمان نوازی کا موقع نہ دے دیں؟؟؟

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے