कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دینی مکاتب کا نعتیہ کلام مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

36 مکاتب کے 108 طلبہ و طالبات کی شرکت، عشقِ رسول ﷺ اور اردو ادب کے فروغ کی منفرد کاوش

ملکاپور: 17 ستمبر (محمد احسان سر) گلشنِ اردو ادب و ڈی کے گروپ، ملکاپور کے زیرِ اہتمام دینی مکاتب کے طلبہ و طالبات میں نعتیہ کلام کا عظیم الشان مقابلہ 13 ستمبر 2026 بروز اتوار مولانا ابوالکلام آزاد ہال، نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2، پارپیٹھ، ملکاپور میں منعقد ہوا۔ مقابلے میں شہرِ ملکاپور کے 36 دینی مکاتب سے 108 طلبہ و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے. پروگرام کا بنیادی مقصد نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ، دینی و اخلاقی اقدار، اردو زبان و ادب سے محبت اور نعتیہ شاعری کے ذوق کو فروغ دینا تھا. مقابلے میں بچوں نے نہایت ادب، احترام، خوب صورت لب و لہجے اور پُرجوش انداز میں نعتِ رسولِ اکرم ﷺ پیش کی، جس پر حاضرین نے بھرپور حوصلہ افزائی کی. تقریب میں جمعیتِ مفتیان، علماء و حفاظِ کرام کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی. دینی مکاتب کے اساتذہ، والدین، معززینِ شہر اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود رہی. پروگرام صبح 11 بجے سے رات تقریباً 10 بجے تک جاری رہا. نظامت کے فرائض حافظ محمد ساجد صاحب نے بحسن و خوبی انجام دی. مقابلے کے نتائج کے مطابق اول مقام فراح ناز دختر حافظ محمد سرور خان، مکتب فلاح دارین، گنواڑی روڈ، ملکاپور نے حاصل کیا، جنہیں 5,000 روپے کا نقد انعام و شیلڈ دی گئی. دوم مقام آمینہ ذرین دختر محمد جاوید، مکتب فلاح دارین، گنواڑی روڈ، ملکاپور نے حاصل کیا، جنہیں 3,000 روپے کا انعام و شیلڈ دی گئی، جبکہ سوم مقام حافظ محمد مزمل عبدالکریم صیقلگر کے مکتب ہدایت اسلام مشتاق علی نگر ملکاپور کی الفیہ پروین دختر مجید خان نے حاصل کیا، جنہیں 2,000 روپے کا انعام دیا گیا. مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پہلے دس طلبہ کو بھی انعامی لفافے پیش کیے گئے.ان دس طلبہ میں حافظ حسین صاحب اور حافظ محمد مزمل صیقلگر کے مکتب یسین مدارٹیکڑی پارپیٹھ ملکاپور کی دو طلبہ البینہ پروین ،شیخ ببلو ہے. قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ مقابلے میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو قرآنِ مجید بطورِ تحفہ پیش کیا گیا، جسے منتظمین کی جانب سے دینی و تعلیمی جذبے کی خوب صورت مثال قرار دیا گیا. اول انعام سید مشتاق صاحب کی جانب سے، دوم انعام ڈاکٹر سید سلیم قریشی ممبر کی جانب سے، جبکہ سوم انعام ڈی کے گروپ کی جانب سے پیش کیا گیا. اس موقع پر مقررین اور معززین نے دینی مکاتب کے طلبہ میں نعت خوانی، دینی شعور، اخلاقی تربیت اور اردو زبان و ادب سے وابستگی پیدا کرنے والی ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی. شرکاء نے گلشنِ اردو ادب و ڈی کے گروپ کی اس کاوش کو نئی نسل کی دینی، ادبی اور اخلاقی تربیت کی سمت ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا. پروگرام کی کامیابی میں معاون اراکین انیس قریشی مچھلی والے، ماجد مسیحا، شیخ حنیف قریشی اور شیخ مبین قریشی سمیت انتظامیہ کمیٹی کے اراکین داؤد خان جمعدار، ڈی کے، محمد ناصر الرحمن (صدر گلشن اردو ادب)، تنویر اسلم خان، قاضی فیاض عازم، عبدالمقیم جمعدار، شوکت حسین، کلیم ساگر، ناظم خان جمعدار، ربانی ساجد، خالد سر، شبیر ٹھیکیدار، عارف صاحب، انیس صاحب، آصف خان، شیخ اشفاق قریشی، صمد خان، شیخ اظہر، رفیق ماسٹر، شبیر طریف، عزیز، کلیم (MR)، محمد رئیس، شیخ انیس بیکری والے، اشہر خان اور آصف مرزا نے نمایاں محنت و تعاون کیا. تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے تمام مکاتب، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین، مہمانانِ خصوصی اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا گیا. اس کامیاب انعقاد نے یہ پیغام دیا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ادب، اخلاق اور مثبت تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نئی نسل کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے