कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دو فائنل، دو فتوحات، ایک ہی نام — مؤید المسلمین ہائی اسکول!

پربھنی:15؍جولائی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مؤید المسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی، پربھنی نے 65 ویں ضلع سطحی سبروتو مکھرجی بین المدارس فٹبال ٹورنامنٹ 2026-27 (اربن) میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈر 15 اور انڈر 17 دونوں زمروں کے فائنل مقابلے جیت کر ضلع چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یہ ٹورنامنٹ ملک کے باوقار اسکولی فٹبال مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔انڈر 15 کے سنسنی خیز فائنل میں موئید المسلمین ہائی اسکول نے سینٹ آگسٹین انگلش اسکول کو صفر کے مقابلے چار گول سے، شکست دے کر چیمپئن شپ حاصل کی، جبکہ انڈر 17 کے فائنل میں ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول، پربھنی کو صفر کے مقابلے تین گول سے شاندار فتح اپنے نام کی۔اس کامیابی پر سوسائٹی کے صدر جناب افضل اشرف پاڈیلا صاحب، سیکریٹری جناب غلام محمد صاحب (مٹھو بھائی)، چیئرمین جناب محمد موسیٰ ناگانی صاحب، انتظامیہ، صدر مدرس، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انتظامیہ نے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، کوچز کی رہنمائی، اساتذہ کے تعاون اور والدین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ اسکول کا اس سال کا تعلیمی نصب العین "Good to Great” صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ کھیل، کردار سازی اور ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر میں بھی نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔اس تاریخی کامیابی پر شہر بھر کے تعلیمی، سماجی اور کھیلوں کے حلقوں نے موئد المسلمین ہائی اسکول کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسکول آئندہ بھی ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے