कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

داروہ: میں مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی میٹنگ منعقد، تنظیمی مضبوطی پر زور

قومی صدر سلیم سارنگ کی قیادت میں رابطہ دورے کے تحت ڈاکٹر رضوان خان نے کارکنان سے کی گفتگو

داروہ: 23؍مئی ( بشر قریشی)مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سلیم سارنگ صاحب کی قیادت میں مہاراشٹر کارگذار صدر پرو. ڈاکٹر رضوان خان کے رابطہ دورے کے تحت داروہ تعلقہ میں تنظیم کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگ تنظیم کے تعلقہ صدر زرار قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔میٹنگ کا مقصد تنظیم کو مزید مضبوط بنانا، سماج کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنا اور سماجی و تعلیمی کاموں کو آگے بڑھانا تھا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کارگذار صدر پرو. ڈاکٹر رضوان خان نے تنظیم کے آئندہ منصوبوں، عوامی رابطہ مہم اور سماج سے جڑے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کو گاؤں اور تعلقہ سطح پر مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔میٹنگ میں مفتی اظہر صاحب اور افتخار قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے سماجی و تعلیمی کاموں کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں سینئر عہدیداران نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر جمیر بھائی، احمد راحیل، ثاقب، بشار حافظ، جکوان خان، ذیشان قریشی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے