कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت ششم کے طلبہ نے ہیڈ ماسٹر کا لیا خصوصی انٹرویو

تعلیمی سرگرمی کے ذریعے طلبہ میں گفتگو، سوال کرنے اور تحریری صلاحیتوں کا فروغ

بورنار:21؍ستمبر(راست)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں جماعت ششم کے طلبہ کے لیے اردو زبان دانی کے تحت ایک مفید اور دلچسپ تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی ماحصل 1.1.3، صفحہ نمبر 39 کے تحت طلبہ نے اسکول کے مانوس شخصیت ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان کا منصوبہ بند طریقے سے انٹرویو لیا۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ میں گفتگو، سوال کرنے، مشاہدہ، تحریر اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر جماعت ششم کے طلبہ عمر عادل پٹیل، ایان جبار شاہ، زید عارف، ابرار ندیم پٹیل اور فردوس علیم پٹیل نے پُراعتماد انداز میں حصہ لیا۔ طلبہ نے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سے اسکول، تعلیم، طلبہ کی کامیابی، نظم و ضبط اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ ہیڈ ماسٹر نے طلبہ کے تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیتے ہوئے انہیں محنت، پابندیٔ وقت، اچھے اخلاق اور دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔اس سرگرمی کے دوران طلبہ نے بھرپور دلچسپی، اعتماد اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ صادق سر، جواد انجم سر اور مظہر خان سر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عملی اور سرگرمی پر مبنی تعلیم طلبہ کی مواصلاتی، تحریری، تخلیقی اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ سرگرمی طلبہ کے لیے نہ صرف نصابی تعلیم کا عملی تجربہ ثابت ہوئی بلکہ انہیں ایک مانوس شخصیت سے باقاعدہ انٹرویو لینے اور حاصل شدہ معلومات کو منظم انداز میں پیش کرنے کا بھی قیمتی موقع فراہم ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے