कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بابا پٹرول پمپ پر 3 سالہ معصوم کار کی زد میں آکر جاں بحق

ناندیڑ :6؍جون (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ سے قریب واقع بابا پٹرول پمپ پر پیش آئے دل دہلا دینے والے حادثے میں محض تین سالہ معصوم بچے کی کار کی ٹکر سے موت ہوگئی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ ماں کے سامنے ہی اس کے جگر کے ٹکڑے نے آخری سانس لی تو وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں۔ضلع پربھنی (زم زم کالونی، درگاہ روڈ) کا ایک جوڑا اپنے تین سالہ بیٹے شیخ شیان کے ساتھ ناندیڑ میں اپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ بابا پٹرول پمپ پر انہوں نے اپنی ٹووہیلر گاڑی میں ایندھن بھروانے کے لیے توقف کیا۔ کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ چند لمحوں بعد ان کی زندگی پر غم کا ایک سیاہ سایہ چھا جائے گا۔پٹرول بھرواتے وقت تین سالہ شیخ شیان موٹر سائیکل سے نیچے اتر گیا۔ چند لمحوں کے لیے گھر والوں کی توجہ دوسری جانب ہوئی تو وہ پٹرول پمپ کے احاطے میں آگے بڑھ گیا۔ اسی دوران سامنے سے ایک کار آرہی تھی۔ پلک جھپکتے ہی پیش آنے والے اس حادثے میں کار کی ٹکر لگنے سے شیان شدید زخمی ہوگیااور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ چند ہی لمحوں میں خوشگوار ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ اپنے معصوم بچے کو خون میں لت پت دیکھ کر والدہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملازمین اور شہریوں نے فوری طور پر زخمی بچے کو اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ خبر سنتے ہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔حادثے کے بعد کچھ وقت تک پٹرول پمپ پر افراتفری کا ماحول رہا۔ ابتدا میں کسی کو صحیح اندازہ نہیں تھا کہ حادثہ کیسے پیش آیا، لیکن پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پوری حقیقت سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ بچہ اچانک گاڑیوں کے قریب سے آگے بڑھ گیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔یہ دل خراش واقعہ والدین کے لیے ایک اہم سبق بھی چھوڑ گیا ہے۔ پٹرول پمپ، سڑکیں، پارکنگ مقامات اور گاڑیوں کی زیادہ آمدورفت والی جگہیں چھوٹے بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایسے مقامات پر بچوں پر لمحہ بھر کی غفلت بھی جان لیوا بن سکتی ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں ہر شخص جلدی میں ہوتا ہے، لیکن چند لمحوں کی احتیاط اور چوکسی کسی معصوم جان کو بچا سکتی ہے۔شیخ شیان کی المناک موت نے ایک خاندان کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ اس کم عمر بچے کی ناگہانی موت نے ہر والدین کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت کا احساس دلایا ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جاسکے۔حادثے میں ملوث گاڑی نمبر MH49-BW-2588کو اتوارہ پولیس نے تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن میں کھڑا کردیا ہے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا، کیونکہ شیخ شیان کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ آخری رسومات کے بعد وہ باقاعدہ شکایت درج کرائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے