कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک اہم پیغام امتِ مسلمہ کے نام

از : مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب
(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے SIR مہم کا باقاعدہ آغاز 30 جون سے ہو چکا ہے، جو 29 جولائی تک جاری رہے گا۔موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری SIR (Special Intensive Revision) مہم نہایت اہم اور حساس مرحلہ ہے۔ یہ مہم دراصل ہمارے ووٹ کے حق کے تحفظ، درست اندراج اور جمہوری بقا سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے۔
میں تمام اہلِ اسلام سے نہایت دردمندی و فکر مندی کے ساتھ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کو محض ایک رسمی کارروائی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی دینی، ملی اور دستوری ذمہ داری سمجھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ مکمل کریں۔
اور اس ضمن میں چند اہم ہدایات پر عمل کریں:
✔ اپنے علاقے کے BLO (Booth Level Officer) سے فوری رابطہ قائم کریں
✔ اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے SIR دونوں فارم ضرور حاصل کریں اور جلد سے جلد مکمل کریں
✔ دونوں فارم میں تمام معلومات درست، مکمل اور واضح درج کریں
✔ فارم جمع کرنے کے بعد بطور رسید یا کاپی بی ایل او کی دستخط کردہ ایک فارم اپنے پاس محفوظ رکھیں
✔ بضمن ایس آئی آر فارم مکمل کرنے اپنے پڑوسیوں، رشتہ داروں اور محلے والوں کو بھی ترغیب دیں
یاد رکھیں!
غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں مستقبل میں ہمیں اپنے حقِ رائے دہی سے اور راشن کارڈ سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو کسی بھی باشعور قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔
یہ وقت بیداری، اتحاد اور عمل کا ہے۔
آئیے! ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے جمہوری حق کی حفاظت کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح شعور عطا فرمائے اور ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین
والسلام
مولانا رفیع الدین اشرفی
رکن، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے