कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایڈیٹر ’ورق تازہ‘ محمد نقی شاداب کی ہونہار دخترعلینہ گوہر کو MHT CET (PCM) میں 97 فیصد نشانات

مہاراشٹرا کے کسی بھی معیاری انجینئرنگ کالج میں داخلہ یقینی

ناندیڑ: 15 جون (راست): ناندیڑ سے شائع ہونے والے موقر اردو روزنامہ ’ورق تازہ‘ اور اردو نیوز پورٹل waraquetaza.com کے ایڈیٹر محمد نقی شاداب کی ہونہار اور ذہین دختر علینہ گوہر نے اپریل 2026 میں منعقدہ MAH-MHT CET (PCM Group) امتحان میں 97 فیصد نمبرات حاصل کر کے بہترین امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ خاص بات ہے کہ یہ امتحان پہلی ہی کوشش میں کامیاب کیا گیا۔ علینہ گوہر (Roll No. 2617106824) نے فزکس میں 100 میں سے 97 ، کیمسٹری میں 95.44 اور میتھمیٹکس (Mathematics) میں 96.70 فیصد نشانات حاصل کئے۔ اُنھوں نے فروری 2026 میں منعقدہ 12ویں (HSC) امتحان میں جملہ 74.50 فیصد نمبرات پائے ہیں۔ اس طرح دونوں نتائج قابل تحسین و ستائش کہے جاسکتے ہیں۔ اُنھوں نے شہر ناندیڑ کے مشہور ثناء انٹرنیشنل جونیئر کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اور 10ویں (SSC) میں اقراء ہائی اسکول ناندیڑ کی طالبہ رہی ہیں۔ SSC میں 94 فیصد نشانات حاصل کر کے امتیازی کامیابی حاصل کی تھی۔ علینہ گوہر کا ابتدا ہی سے انجینئر بننے کا ارادہ تھا۔ اُنھوں نے میڈیکل سائنس کی تعلیم میں کبھی دلچسپی نہیں لی حالانکہ خاندان والے اُنھیں ڈاکٹر بنتا دیکھنا چاہتے تھے۔ واضح ہو کہ علینہ گوہر سینئرصحافی و ادیب محمد تقی کی پوتی اورمرحوم محمد شریف (موٹر والے) کی پڑپوتی ہیں۔ علینہ‘ ڈاکٹر محمد شارق ،ماہر امراض اطفال اور انجینئر محمد شافع (اورنگ آباد) کی بھتیجی ہیں۔ محمد تقی اور محمد نقی شاداب نے ناندیڑ کے ثناء انٹرنیشنل جونیئر کالج، اقراء ہائی اسکول، آکاش کلاسیس، ریڈیئنس کلاسیس کے قابل اساتذہ و معلمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے