कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی آر مہم کی کامیابی میں بی ایل او ز کی مثالی خدمات

از قلم: یوسف اقبال کانڈلی, ضلع ایوت محل،حال مقیم مانورہ ۔
مانورہ، ضلع واشم:

تدبیر کے دست زریں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہے
قدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوشش انساں ہوتی ہے
انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی (SIR) مہم کے دوران مانورہ کے متعدد۔ بی ایل اوز۔ عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال پیش کر رہے ہیں۔ دیر رات تک جاگ کر اس کام کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ان میں عالی جناب مجیب الرحمٰن خان مدرس، شعیب اقبال مدرس، امبھورےسر ،مدرس،
محمد معراج خان مدرس اور ان کے دیگر معاونین سید عمران مدرس، مجاہد علی خان مدرس، جسیم خان، رفیق بھائی ، غرض ان بی ایل او ز نے بڑی خوش اسلوبی سے خدمات انجام دے کر پوری ذمہ داری، ایمانداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر شہریوں کے SIR فارم بھروا رہے ہیں،تاکہ کوئی بھی ایس آئی آر فارم بھرنے سے محروم نہ رہنے پائے،۔ ان میں مجیب الرحمٰن خان نے بہ حیثیت مشیر کے اپنی دانشمندانہ رہنمائی ، قیمتی مشوروں،اور عملی تعاون سے بی ایل او ز اور معاونین کی حوصلہ افزائی کی جس کے مثبت اثرات مہم کی کامیابی میں نمایاں طور پر دیکھنے میں آے ۔ ساتھ ہی مطلوبہ دستاویزات کی جانچ اور ووٹر لسٹ سے متعلق ہر ممکن رہنمائی فراہم کرکے اپنا اخلاقی فرض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے خدمت کا جذبہ
وہ لوگ زمانے میں کبھی ٹوٹا نہیں کرتے
شدید گرمی، بارش اور دیگر مشکلات کے باوجود یہ بی ایل اوز اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر مایوس نہ ہو اس کا بھی خیال رکھنا گویا اپنا فرض سمجھ رہے ہیں ۔بزرگوں، خواتین، معذور افراد اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ان کی خدمات سے خاصی سہولت حاصل ہو رہی ہیں ۔
اہلِ مانورہ نے ان بی ایل اوز کی محنت، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین، عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کا مضبوط ذریعہ بنتے ہیں۔ ان کی انتھک کاوشیں نہ صرف انتخابی نظام کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ عوام میں اپنے جمہوری حق کے تئیں بیداری بھی پیدا کر رہی ہیں۔
ان بی ایل او ز نے بڑی مستعدی سے کام کرکے آج تک ٩٨ فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔
علاقے کے شہریوں نے ضلعی انتخابی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوامی خدمت کے اس جذبے کا اعتراف کرتے ہوئے مجیب الرحمٰن خان، شعیب اقبال، امبھورے سر، محمد معراج خان اور ان کے دیگر ساتھی بی ایل اوز کی حوصلہ افزائی کی جائے، تاکہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ اللّٰہ ربّ العزت ان تمام بی ایل او ز کو بہترین جزاے خیر عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین ۔
یہی ہے عبادت، یہی دین و ایماں
کہ کام آے دنیا میں انساں کے انساں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے