कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول کی طالبات کی شاندار کامیابی

MAH-MHT CET امتحان میں خان صدف موسیٰ اور جادھو سیما سنجئے کی نمایاں کارکردگی

ناندیڑ:16؍جون (راست) تعلیمی میدان میں اپنی منفرد شناخت اور بہترین تعلیمی کارکردگی کے لیے معروف ادارہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے تعلیمی معیار کا ثبوت پیش کیا ہے۔ ادارے کی ہونہار طالبات نے اپریل 2026 میں منعقدہ MAH-MHT CET امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا بلکہ ادارے کی بہترین تعلیمی روایت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔ادارے کی طالبہ خان صدف موسیٰ نے MAH-MHT CET (PCM Group) امتحان میں پہلی ہی کوشش میں 96.33 پرسنٹائل حاصل کر کے غیر معمولی کامیابی اپنے نام کی۔ ان کا رول نمبر 2617467939 ہے۔ خان صدف موسیٰ نے مختلف مضامین میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فزکس میں 96.22 فیصد، کیمسٹری میں 97.57 فیصد اور میتھمیٹکس میں 92.80 فیصد نشانات حاصل کیے۔ ان کی یہ کامیابی مسلسل محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
اسی طرح ادارے کی ایک اور باصلاحیت طالبہ جادھو سیما سنجئے نے MAH-MHT CET (PCB Group) امتحان میں 84.16 پرسنٹائل حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بھی یہ امتحان پہلی ہی کوشش میں کامیابی کے ساتھ پاس کیا۔ ان کا رول نمبر 2619145548 ہے۔ جادھو سیما سنجئے نے خصوصاً بائیولوجی جیسے مشکل اور اہم مضمون میں 90.52 فیصد نشانات حاصل کر کے اپنی علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر اور پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ و دیگر ذمہ داران، اساتذہ اور والدین نے دونوں طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے کہا کہ یہ کامیابیاں طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی مسلسل رہنمائی کا ثمر ہیں۔ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول ہمیشہ سے معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہا ہے، جس کے مثبت نتائج مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔تعلیمی حلقوں میں بھی ان کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ہونہار طالبات مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔
واضح رہے کہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول کی ان نمایاں کامیابیوں کی ایک اہم وجہ ادارے کا منفرد ’’ٹیوشن فری‘‘ تعلیمی نظام بھی ہے۔ ادارے میں تمام مضامین کی تدریس نہایت منظم، مؤثر اور معیاری انداز میں کی جاتی ہے، جس کے باعث طلبہ کو اضافی کوچنگ یا نجی ٹیوشن کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اساتذہ کلاس روم ہی میں نصاب اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کو اس انداز سے مکمل کراتے ہیں کہ طلبہ مضامین پر مضبوط گرفت حاصل کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الرضوان کے طلبہ مختلف مسابقتی امتحانات میں مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ اس نظام کے نتیجے میں جہاں والدین پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑتا، وہیں طلبہ بھی غیر ضروری ذہنی دباؤ، وقت کے ضیاع اور کوچنگ کلاسوں کی دوڑ دھوپ سے محفوظ رہتے ہیں، جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی اور شخصیت دونوں میں مثبت ترقی ہوتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے